غزہ، ایک طرف مظلومیت دوسری طرف طاقت کا مظہر ہے! از رہبر انقلاب

مسلمانان غزہ کا قابل ستائش صبر و تحمل!

غزه کے عوام کی اس مظلومیت کے ساتھ ساتھ دو بڑی اہم باتیں ہیں۔ ایک تو اس عوام کا صبر و تحمل اور ان کا توکل ہے۔ یہ عوام واقعی بڑے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے کچھ مناظر عالمی میڈیا اور ہمارے ملکی ذرائع ابلاغ نے دکھائے۔ بیٹا شہید ہو گیا، اور باپ حمد پروردگار بجالارہا ہے۔ اس کا بیٹا شہید ہوا ہے اور وہ کہتا ہے فلسطین پر قربان! زخمی حالت میں نوجوان اللہ کا شکر بجا لاتا ہے اور قرآن کی آیتیں پڑھتا ہے۔

 

مظلوموں کا صبر، وسیلہ ظفر ثابت ہوگا!

غزہ کے عوام کا یہ صبر بہت اہم ہے۔ دشمن اس ملت کو جھکانے کی کوشش میں تھا، چاہتا تھا کہ وہ سر تسلیم خم کر دیں۔ لیکن وہ جھکے نہیں، سر تسلیم خم نہیں کیا۔ یہ بہت اہم نکتہ ہے۔ یہی توکل اور صبر ان کا مددگار بنے گا، یہی ان کی فتح کا راستہ ہموار کرے گا اور آخرکار وہی فاتح میدان ہوں گے۔

 

صیہونیت کو ضرب کاری لگی ہے!

اس کے علاوہ ایک اور اہم نکتہ یہاں موجود ہے کہ اس واقعے میں، غاصب صیہونی حکومت پر فلسطینی مجاہدین کے اس حملے میں اسے کاری ضرب پڑ گئی ہے۔ اب تک کبھی ایسی گہری چوٹ اس حکومت کو نہیں لگی تھی۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی کہا اس کی بھرپائی ممکن نہیں ہے۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے مزید واضح ہوتا جا رہا ہے کہ اس کا علاج نہیں ہو سکتا۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *