امام خمینیرح اور کامیابی کے اصول از رہبر انقلاب

کامیابی کے اصول!

امام خمینی رح نے فرمایا کہ انقلاب کے آغاز سے ہی ایک دست قدرت(غیبی ہاتھ)ہماری مدد کررہا ہے۔اگر کوئی چاہتا ہے کہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں مکمل کامیابی حاصل کرے، اسکو چاہیئے کہ دائما الہی سنتوں اور احکامات پہ عمل کرنے کے ساتھ اللہ بھی سے مدد طلب کرتا رہے۔

 

محنت و الہی امداد کے بغیر کامیابی ممکن نہیں!

ایک کامیاب زندگی الہی مدد کے بغیر ممکن نہیں کیونکہ اسکے بغیر زندگی کا کوئی ایک پہلو ناقص رہ جائے گا۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں اور تاریخ میں کوئی استثنا نہیں ملتی۔ نہ گذشتہ تاریخ میں اور نہ ہی آج کے حالات میں!۔ حتی ایک مثال بھی نہیں کہ بالفرض کسی نے الہی قوانین پہ عمل نہ کیا ہو اور اللہ سے مدد نہ مانگی ہو، یا قدرتی و الہی قوانین پہ عمل نہ کیا ہو لیکن اسکے باوجود اسکی زندگی بہترین انداز میں گذرے۔

 

خدا سے مانگنے کا کیا مطلب ہے؟

خدا سے مدد مانگے سے مراد یہ نہ سمجھیں کہ قدرت کے قوانین کہ جو انسان نے اپنے عقل سے دریافت کئے ہیں انکو کو نظر انداز کردیں۔ دونوں چیزیں اہم ہیں “و من سعی لھا الاخرة و سعى لها سعیہا” پہلی یہ کہ انسان آخرت کا ارادہ رکھتا ہو اور اسکا شوق رکھتا ہو یعنی اللہ سے رابطہ ہونا۔ دوسری چیز یہ کہ اسکے(آخرت) کے لئے کوشش کرے۔

 

ایک راز کی بات!

میں ایک مسئلے کے سلسلے میں امام خمینی رح کی خدمت میں گیا کہ جب آپکو شدید ہارٹ اٹیک آیا تھا لیکن یہ بات لوگوں سے مخفی رکھی گئی۔ کیونکہ اگر معلوم ہوتا تو ان(جنگ کے دوران)باتوں کا لوگوں پہ غلط اثر پڑتا۔ ایک اتفاق رونما ہوا کہ جسکے سلسلے میں امام خمینی نے ایک فیصلہ لیا کہ اگر وہ فیصلہ نہ کرتے تو شاید ہارٹ اٹیک کا راز سب پہ کھل جاتا اور دوست و دشمن سب جان جاتے اور حالات خراب ہوجاتے۔

 

 

رہبر معظم ، عہد بندگی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *