9ربیع الاول کے متعلق غلط رسومات از رہبر انقلاب

انقلاب کو کمزور کرنے والے اقدامات!

کچھ لوگ، جنابِ فاطمہ زہرا(س) کے دل کو خوش کرنے کے نام پر، ان دنوں اور اس دور میں ایسے اقدامات انجام دیتے ہیں کہ جن سے دنیا کی نظروں میں انقلابِ اسلامی، کہ جو جناب فاطمہ زہرا(س)کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، مفلوج اور کمروز ہوجائے۔

 

دشمن کی سازش!

بہترین طریقہ کہ جو کے دشمنوں نے انتخاب کیا ہے کہ انقلابِ اسلامی دیگر ممالک میں نہ پہنچے۔ کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ وہ کونسا طریقہ تھا؟ وہ یہ تھا کہ انہوں نے یہ مشہور کردیا کہ یہ انقلاب، انقلابِ اسلامی نہیں ہے۔

 

امام خمینی(رح)کی سازشِ دشمن کے خلاف مقاومت!

دشمن نے ایک پالیسی کے تحت یہ مشہور کروایا کہ یہ شیعہ ان شخصیات کے دشمن ہیں کہ جنہیں آپ لاکھوں مسلمان مانتے ہیں اور ان پہ اعتقاد رکھتے ہیں۔ امام خمینی ان لوگوں کے مقابلے میں کھڑے ہوگئے اور کہا کہ یہ انقلاب؛ اسلامی انقلاب ہے، اور یہ کہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔

 

ایسی رسومات جس سے جنابِ فاطمہ(س)راضی نہیں!

آج کے دور میں اگر کوئی ایسا کام کرے کہ دشمنان انقلاب یا “C.I.A” کے ایجنٹس یا امریکہ کے اشاروں پہ چلنے والے ممالک کے انٹیلیجنس افسروں کو کوئی بہانہ مل جائے یا شیعت کو بدنام کرنے کے لئے کوئی ویڈیو اس کے ہاتھ لگ جائے اور وہ اس ویڈیو سےعوام میں پروپیگنڈا کریں اور کہیں کہ جس انقلاب کے آپ گُن گاتے ہیں، اس کی حقیقت یہ ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اس کام سے دنیا میں کیا حادثہ برپاء ہوگا؟ بعض افراد جناب فاطمہ زہراء(س)کے نام پہ گھناونا کام کررہے ہیں، جبکہ اس کام سے جناب زہراء(س)راضی نہیں ہیں۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *