امام خمینی کی ممتاز شخصیت! از رہبر انقلاب

نیکیاں بے شمار لیکن انسان ایک!

رہبر انقلاب”، استعمال کے اعتبار سے ایک نہایت معنا خیز لفظ ہے۔ اس عظیم راہنما کی شخصیت کے تحقیقی جائزے کے حوالے سے ہم ان کی ذاتی خصوصیات پر گفتگو کرسکتے ہیں اور ان کے مکتب فکر کے بارے میں بھی بات کرسکتے ہیں جو کہ طویل اور مفصل بحثیں ہیں۔ ذاتی طور پہ محترم امام خمینی(رہ)حقیقی معنوں میں ایک ممتاز شخصیت تھے۔ ان کی ذاتی خصوصیات وہ خصوصیات ہیں جو مجموعی طور پر اور ایک ساتھ کم لوگوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ یعنی واقعا میں طولِ تاریخ میں کسی کو نہیں جانتا جس میں یہ تمام تر خصوصیات ایک ساتھ موجود ہوں۔

آنسوؤں کیلئے رومال کافی نہ تھا!
امام خمینی کی سب سے پہلی خصوصیت ہے یہ کہ وہ نہایت پاکیزہ اور متقی انسان تھے، آپ صحیح معنوں میں ایک متقی، پرھیزکار اور پاکیزہ شخصیت تھے۔ دوسری بات یہ کہ وہ روحانی اور عارفانہ حالات اور شخصیت کے حامل تھے۔ اھل گریہ و زاری تھے۔ آقای احمد خمینی(فرزند امام خمینی)نے بندہِ حقیر سے کہا کہ فجر سے پہلے جب امام خمینی اٹھہ کے نماز شب و دعا کرتے ہوئے گریہ کرتے ہیں تو معمولی رومال جو ان کے پاس ہے، کافی نہیں پڑتا، لہذا ہم ان کے لئے تولیہ رکھتے ہیں۔ آنسوؤ پوچھنے کے لئے چہرہ خشک کرنے والا تولیہ! آپ ان روحانی اقدار کے حامل تھے۔

امام خمینی، مجاہدت و عرفان کا مجموعہ!

امام خمینی روحانی تر و تازگی اور لطافت کے حامل تھے۔ آپ کی روحانی کتابیں جیسے کہ: آداب الصلواة، جنود عقل و جهل کی شرح، آپ نے اپنی جوانی یا ابتدائی ادھیڑ عمر(تقریبا)میں لکھ لی تھیں۔ آپ جوانی سے ہی ایسے تھے۔ آپ نے حماسی/مجاہدانہ فکر اور عرفان کو اکٹھا کرکے پیش کیا۔ آپ ایک حماسہ ساز/جذبہ پیدا کرنے والے مصنف تھے، اس کے ساتھ معرفت و روحانیت کے حامل بھی تھے۔

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *