ذیقعد کا با برکت مہینہ از رہبر انقلاب

ذیقعد میں پائی جانے والی اہم تاریخیں!

ذیقعد کے مہینے کی برکات بہت زیادہ ہیں۔ ماہ مبارک ذیقعد، حرمت والے مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے۔ اس کی گیارہویں تاریخ کو ثامن الحجج حضرت امام رضاؑ کی ولادت مبارک ہے۔ پہلی سے گیارھویں ذیقعد کے عشرے کو عشرہِ کرامت کہا جاتا ہے۔ اس مہینے کی تئییسویں تاریخ امام رضاؑ کی زیارت کے لئے مخصوص ہے، اس مہینے کی پچیسویں تاریخ کو دحوالارض کا دن ہے جو کہ بابرکت دن ہے۔

 

توبہ کے خواہشمند، یہ نماز ضرور پڑھیں!

ماہ ذیقعد کی پندرہویں شب سال کی بابرکت راتوں میں سے ایک ہے کہ جس کے مخصوص اعمال ہیں۔ ذیقعد کے مہینے کی اتوار کا دن توبہ اور انابہ کے دن ہیں کہ جسکا ایک خاص عمل ہے کہ جسے مرحوم عارف باللہ آقای ملکی تبریزی اپنی کتاب المراقبات میں نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ(ص)نے اپنے اصحاب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ: تم میں کون کون توبہ کرنا چاہتا ہے؟ سب نے کہا کہ ہم توبہ کرنا چاہتے ہیں۔جب آپ(ص)نے یہ خطاب فرمایا تو ظاہراً وہ ذیقعد کا مہینہ تھا، اس روایت کے مطابق آنحضرت(ص)نے فرمایا کہ اس مہینے کی اتوار کو یہ نماز پڑھو، یہ نماز ایک خاص خصوصیت کے ساتھ انکی کتاب میں مذکور ہے۔

 

حرام مہینے، مسلمانوں کو کیا درس دے رہے ہیں؟

ماہِ ذیقعد حرام مہینوں میں پہلا مہینہ ہے۔ ماہِ حرام کا مطلب وہ مہینہ ہے جو قابل احترام ہو۔ یعنی یہ کہ وہ مہینے کہ جو پروردگار عالم کے نزدیک«منها اربعة حرم، سوره توبه آیت 36»، تمام مہینوں میں سے چار مہینوں کو اللہ تعالی نے زیادہ محترم بنایا ہے۔احکام کی ایک مخصوص حد کے ساتھ کہ یہ احترام کس چیز میں اور کن امور میں ہے۔ مسلمانوں کو بھی اس آسمانی تعلیم سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔حرمت کے مہینے کہ جو اللہ کے مقدس مہینے ہیں، مرحوم عالم دین آقای مرزا علی قاضی(رہ)کے مطابق، وہ مہینے ہیں کہ جس میں مسلمانوں کو اللہ کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہیئے۔ زیادہ عبادت کریں، زندگی کے حساس اور اہم شعبوں میں داخل ہونے کے لئے خود کو تیار کریں۔

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

 

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *