عورت ہونے پہ فخر،ماں ہونے پہ فخر از رہبر انقلاب

ماں اور بیوی کا کردار، زندگی کا بنیادی مسئلہ ہے!

گھر میں عورت کبھی بیوی کے کردار میں نظر آتی ہے تو کبھی ماں کے کردار میں نظر آتی ہے۔ان میں سے ہر کردار کی اپنی ایک منفرد خصوصیت ہے۔میں بارھا عرض کرچکا ہوں،اور یہ میرا اعتقاد ہے کہ یہی عورت کے مہم ترین و بنیادی ترین فرائض ہیں۔

 

ایک عورت کا اصلی محور، اسکا گھر ہے!

ایک بہترین ماں بننے کا مسئلہ،ایک بیوی ہونے کا مسئلہ،ایک گھر و خاندان کا مسئلہ؛ یہ نہایت بنیادی و اہم مسائل ہیں۔ آپ خواتین اگر بہترین ڈاکٹر یا کسی بھی شعبے کی ماہر بن جاتی ہیں، لیکن اگر آپ ایک گھریلو خاتون نہیں ہیں تو یہ آپکے لئے ایک عیب ہے۔ آپکو اپنے گھر کی مالکن ہونا چاہیے۔ دراصل یہی محور ہے۔

 

گھریلو کام باہر کے کام سے کم نہیں!

خواتین کے گھریلو فرائض باہر کے کاموں سے نہ تو کم اہمییت ہیں اور نہ ہی ان سے آسان! شاید باہر کے کام سے زیادہ مشکل ہوں۔ اس لئے کہ اس ماحول کو سنبھالنے کے لئے محنت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ عورتیں گھر کو چلاتی ہیں۔۔۔یہ بہت نازک و باریک کام ہے۔ صرف عورت کی نزاکت سے یہ کام ہوسکتا ہے۔کوئی مرد ان باریکیوں کا خیال نہیں رکھہ سکتا۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *