انقلاب اسلامی، تاریخ کا بے نظیر واقعہ از رہبر انقلاب

انقلاب اسلامی، تاریخ کا اہم موڑ ہے!

آپ رسول اللہ(ص) کی ولادت باسعادت مناتے ہیں۔ وہ(مسیحی برادری)سینکڑوں سالوں سے حضرت عیسیؑ کا جشن ولادت منا رہے ہیں۔ ایام ولادت کیوں اہم اور قیمتی ہوتے ہیں؟کیونکہ یہ ایک نازک اور فیصلہ کن لمحہ اور تاریخ کا اہم موڑ ہوتا ہے۔ یعنی تاریخ ایک سمت میں چل رہی ہوتی ہے لیکن اس لمحے میں اسکا رخ دوسری سمت ہوجاتا ہے۔انقلاب کی سالگرہ یہی موڑ ہے اور دوسری سمت میں گھوم جانے کا لمحہ ہے۔

 

مؤثر اور غیر مؤثر اسلام!

اگر ہم انقلاب اسلامی کے عشرے کا جائزہ لیں تو اس لحاظ سے کہ یہ تاریخ کا اہم موڑ ہے، اسکی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ واقعا ہمارے پاس تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ دین اسلام نے بھی اپنی عظمت و بزرگی کے ساتھ اس عشرے میں اپنا اثر دکھایا۔ کیا اس میں کوئی دو رائے ہیں؟رسول اللہ(ص) کے لائے ہوئے اسلام نے اموی اور عباسی دور حکومت میں مسلمانوں پہ کوئی اثر نہیں کیا۔

 

اسلامی انقلاب میں اسلام کس حد تک موثر رہا؟

اسلامی انقلاب نے اسلام سے جو اثر لیا وہ سیکنڈ ہینڈ تھا یہ کہ اس کے نتیجے میں صرف ممتاز افراد، خواص، علماء اور دانشمندوں کہ جو کم تعداد میں موجود تھے، کو اسکے ذریعے پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ لیکن عوام الناس اور اجتماعی نظام کو انقلاب کے شروعات میں کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچا، لیکن آج اسکی برکات ظاہر ہورہی ہیں۔

 

اسلام کے بغیر انقلاب کچھ نہیں!

بلاشک و شبہہ اسلامی انقلاب دین اسلام کے اجزاء میں سے ایک ہے۔ یہ خیال نہ کریں کہ انقلاب اسلام سے جدا ہے۔ اسلام کے بغیر اسکی دو کوڑی کی بھی حیثیت نہیں ہے۔ انقلاب اسلامی کا عشرہ وہ آئینہ ہے کہ جس میں اسلام کا سورج ہم پہ طلوع ہوا اور ہماری جانب جلوہ افروز ہوا۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *