دعائے ماہ رجب کے حسین نکات از شھید مطہری

تھوڑے اعمال کے بدلے زیادہ جزاء!

ماہ رجب کی دعا میں آپ تلاوت کرتے ہیں”یا من ارجوہ لکل خیر و امن سخطه عند كل شر”اور اسی دعا کے دوران بعد میں کہتے ہیں”يا من يعطى الكثير بالقليل”اے وہ خدا کہ جو بندوں کو بے پناہ رحمتیں اور نعمتیں سے نوازتا ہے انکے تھوڑے سے اعمال کے بدلے میں”يا من يعطى من سئله”اے وہ خدا کہ جو ہر اس بندے پہ اپنی عنایت کرتا ہے جو تیرے سامنے ہاتھ پھیلائے چاہے وہ کوئی عمل بھی نہ کرے۔

 

خدا کی اپنے بندوں سے بے انتہا محبت!

اللہ تعالی کی بارگاہ میں اعمال کا معاملہ تک نہیں ہے۔”یا من يعطى من لم يسئله و من لم يعرفه”اے وہ خدا کہ جو اس بندے پہ کو عطا کرتا اور اپنی رحمت سے نوازتا ہے جو تیرے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا اور تیری معرفت تک نہیں رکھتا۔خدایا تو بندوں کو نوازتا ہےاپنی بے کراں محبت،لطف و کرم اور اس رحمت کی بدولت جو تجھے اپنے بندوں سے ہے۔

 

دعا کی شرط،اللہ پہ ایمان کامل!

دعا کی شرائط میں سے ایک اللہ تعالی کے لطف و کرم پہ ایمان کامل ہے اور یہ کہ رحمت خدا کا کوئی اختتام نہیں اور یہ کہ انسان جتنا بھی معصیت و گناہ گار کیوں نہ ہو لیکن اگر ایک سچے دل سےتوبہ کرنے والا اور اللہ کی طرف پلٹنے والا ہو اور وہ بندہ کہ جس نے دوبارہ اللہ کی نافرمانی نہ کرنے کا ارادہ کرلیا ہو،تو یہ ممکن نہیں کہ اللہ تعالی اسے اپنی بارگاہ سے دھتکاردے۔

 

 

عہد بندگی ، شہید مطہری

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *