امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ از امام خمینی

آخروی سفر کا زادراہ کیا ہے؟

امام صادق(ع)کے بارے میں نقل روایت ہے کہ اپنے آخری وقت میں آپ نے اپنے قبیلے والوں کو جمع کرکے کہا کہ کل قیامت کے دن آکر یہ نہ کہنا کہ مثلا. میں حضرت صادق(ع)کا بیٹا تھا،میں انکا بھائی تھا،میں انکی بیوی تھی،نہیں!یہ چیزیں کسی کام نہ آئیں گی،تمہارا عمل تمہارے کام آئے گا،تم سب کو اپنے اعمال کے ساتھ اللہ کے حضور پیش ہونا ہے

 

 

 

امام صادق کس چیز پر صدقہ کرتے تھے؟

روایت ہے کہ امام صادق(ع)شکر بجالانے پر صدقہ دیا کرتے تھے-جب آپ سے پوچھا گیا کہ شُکر کا صدقہ کیسے کرتے ہیں؟انہوں نے فرمایا کہ مجھے شُکر کرنا سب زیادہ پسند ہے اور میں اس چیز کا صدقہ کرنا چاہتا ہوں جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے

 

 

 

 

امام صادق(ع) کی دور اندیشی!

امام صادق(ع)مسلمانو کو پلان دینے کے ساتھ،لوگو کو عہدوں پر نصب کرتے تھے-اگر امام کا یہ نصب کرنا اُس دور کے لئے ہوتا تو یقینا ایک بیکار کام سمجھا جاتا(کیونکہ امام کے پاس حکومت نہ تھی)-لیکن وہ مستقبل کے بارے میں سوچتے تھے-ہماری طرح نہیں تھے جو صرف اپنے بارے میں سوچتے اور اپنے حالات کو دیکھتے

 

 

 

امام صادق(ع) کا ہدف!

امام صادق(ع) امت مسلمہ کی فکر میں تھے،انسانیت کی فکر میں تھے-بشریت کی اصلاح اور عدل و انصاف برپا کرنا چاہتے تھے-لہذا ضروری تھا کہ آپ ہزاروں سال پہلے ایک پلان دیں اور لوگو کو عہدے دیں اس دن کے لئے کہ جب قومیں بیدار ہوجائیں،امتِ مسلمہ بیدار ہو اور قیام کرے،تاکہ کوئی شخص حیران نہ رہے اور حکومت اسلامی اور اسکے رہبر کی حیثیت کا سب کو علم ہو

 

 

عہد معارف ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *