دعا کے ساتھ دوا بھی! از رہبر انقلاب

دعا کے ساتھ ساتھ بھرپور محنت!

جب آپ خدا سے چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا کام ہو جائے جس کی آپ کو ضرورت ہے تو دعا کے ساتھ ساتھ بھرپور محنت بھی کیجئے۔ اگر آپ اپنے اندر سستی محسوس کرتے ہیں اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ یہ احساس ختم ہو جائے تو دعا کے ساتھ ہی عزم و ارادے سے بھی کام لیجئے۔ یعنی یہاں بھی ایک دوسرا مادی اور فطری وسیلہ ہے جو عزم و ارادہ ہے۔

 

 

صرف دعا سے فائدہ نہیں!

کوئی یہ گمان نہ کرے کہ ہم گھر میں بیٹھ جائیں، کوشش اور اقدام نہ کریں، حتی ارادہ بھی نہ کریں اور صرف دعا میں مشغول رہیں تو خدا ہماری حاجت پوری کر دے گا۔ نہیں، ایسی چیز ممکن ہی نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

دعا کے ساتھ دوا بھی!

دعا جدوجہد اور کوشش کے ساتھ ہونی چاہیے۔ بعض دفعہ بہت سی کوششوں کا نتیجہ نہیں نکلتا لیکن جیسے ہی آپ دعا کرتے ہیں، نتیجہ حاصل ہو جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

رہبر معظم , عہد بندگی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *