سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور اسکے سماجی اثرات از رہبر انقلاب
خزانہِ سحر از رہبر انقلاب
جوانی کی قدر کرو!
جب ہم جوان تھے مشہد میں ایک بزرگ عالمِ دین تھے جو کہتے تھے کہ ہمارے والد ہمیں بہت پیار کرتے تھے اور یہ نصیحت کرتے تھے کہ اپنی جوانی کی قدر و قیمت کو پہچانو۔ہماری مصروفیات،جدید دنیاوی مصروفیات ہیں۔ہم لوگوں سے وابستہ ہیں،دنیا سے وابستہ ہیں اور دن کے وقت ہمیں اللہ تعالیٰ سے راز و نیاز کرنے کا وقت نہیں ملتا۔صرف چند لوگ ایسے ہیں کہ جو ہر وقت نماز کی حالت میں ہیں۔
جوانی کا حقیقی لطف!
خدا کی رحمت ہو احمد خمینی پر کہ کہتے تھے شب کے وقت جب امام خمینی اٹھتے اور گریہ و زاری کرتے تو معمولی رومال انکے آنسوؤں لئے چھوٹے پڑتے تھے۔ہاتھ صاف کرنے والا تولیہ انکے پاس ہوتا تھا کہ جس سے وہ اشکوں کو پونچھتے تھے۔وقتِ سحر،راز و نیاز کا وقت ہے۔اس وقت اور فرصت کو غنیمت جانیں بلخصوص آپ لوگ جو جوان ہیں۔یہ سوچ کہ جوانی سے لطف اندوز ہونے کا مطلب اسکی مادی شہوتوں سے لطف اٹھانا ہے یا لہو و لعب میں غرق رہنا ہے؛ایک غلط سوچ ہے۔یہ جوانی کا لطف نہیں ہے۔بلکل ویسے ہی کہ اگر آپ جوان ورزش کریں تو ہم بڑوں کی بنسبت زیادہ فائدہ حاصل کریں گے۔معنویت و روحانیت بھی بلکل اسی طرح ہے۔
ہمیشہ ساتھ دینے والی چیز!
تلاوت قرآن،ذکر الہی،خدا کی ذات پر توجہ،اسکے حضور استغاثہ و استغفار،نماز اور پھر نماز شب،بلخصوص میں نماز شب کی نصیحت کرتا ہوں۔جس حد تک بھی پڑھہ سکتے ہوں۔اگر کبھی نہ پڑھہ سکیں تو اسکی قضاء پڑھیں،اسکو چھوڑیں نہیں۔اسکو جاری رکھیں،اسکی بہت تاثیر ہے۔یہ جوانی کی فرصت جو آپکے پاس ہے۔یہ دوبارہ واپس نہیں آنے والی۔اس جوانی کو اللہ سے مانوس ہونے،قرآن سے مانوس ہونے کے لئے وسیلہ بنائیں تاکہ یہ ایک عادت کی صورت اختیار کرجائے۔ایک اچھی عادت جو آخری سانس تک آپکے ہمراہ رہے گی۔
عہد جوان ، رہبر معظم