ایک منٹ کی خاموشی از شھید مطہری

صم بکم کا مصداق!

بسم اللہ الرحمن الرحیم

بہت عجیب بات ہے۔ ہم ایک طرف سے خود کو مسلمان کہتے ہیں اور دین مبین اسلام سے اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہیں۔لیکن اسکے بعد مملکت کے حساس ترین نقاط اور مراکز میں،جیسے مجلس شورای اسلامی، اور مجلس سنا میں مادہ پرستی کو اپنی عادتوں کے ذریعے فروغ دیتے ہیں۔عجیب بات ہے کہ حکومتی سطح پہ جب بھی ہمارے کسی عزیز کا انتقال ہوتا ہے تو اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارا فلان دوست دنیا سے چلا گیا۔اسکے لئے ایک منٹ کی خاموشی کا اعلان کرتے ہیں اور اسکے بعد ایک منٹ کے لئے “صم بکم” کا مصداق بن جاتے ہیں۔

 

افسوس کرنے کا غلط انداز!

ایک منٹ کی خاموشی!اسکا کیا مطلب ہے؟اس خاموشی کا کیا اثر ہے؟ اس خاموشی کا کیا فائدہ ہے؟یہ کام (ایک منٹ کی خاموشی) ان لوگوں کی ایجاد ہے کہ جنکا قیامت،مغفرت اور طلب مغفرت پہ کوئی اعتقاد نہیں ہے۔ایک اسلامی مملکت میں اگر ایک میت کے لئے افسوس کیا جائے تو اسکی شکل و صورت ایک منٹ کی خاموشی نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

بچے کیا سوچیں گے؟

ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں جام” کی مثال ہم جیسے لوگو کے لئے دی جاتی ہے۔نہیں پتہ کہ ہمارا کیا عقیدہ ہے مسلمان ہیں بھی یا نہیں۔ہمارا عقیدہ صرف اور صرف اندھی تقلید ہے۔کیوں؟کہا جاتا ہے کہ جب ہم امریکہ جاتے ہیں تو وہاں مردوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔کس چیز سے ڈرتے ہو؟ مرنے والا مسلمان تھا۔مسلمان کے لئے طلب مغفرت کرنا واجب ہے۔اسکے لئے قرآن کی سورہ پڑھنی چاہییے یا فاتحہ یا قل ھو اللہ یا انا انزلنا پڑھنی چاہیے۔ہمارے بچے یہ(ایک منٹ کی خاموشی) سن کر کیا سوچیں گے؟

 

 

عہد زندگی ، شہید مطہری

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *