امام صادق کی زندگی کا اصل ہدف از رہبر انقلاب

امام کی منصوبہ بندی!

پانچویں امام کی دنیا سے رحلت کے موقع پہ امام باقر اور امام زین العابدین کی انتھک محنتوں ک وجہ سے اس دور کے حالات اھلبیت کے حق میں تبدیل ہوگئے تھے۔امام جعفر صادق کا منصوبہ یہ تھا کہ والد کی شہادت کے بعد حالات کو استوار کریں۔قیام کی راہ ہموار کریں اس انداز میں کہ بنی امیہ کی روز بروز کمزور ہوتی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں۔

 

 

 

 

ہدف امام،حکومت نبوی کا قیام!

امام کی پلاننگ کے مطابق خراسان،عراق،حجاز،مصر،مراکش اور تمام مسلم اکثریتی علاقوں سے کہ جو امام کا مضبوط نیٹ ورک(یعنی شیعہ)تھا۔جو تمام ممالک میں پھیلا ہو تھا۔ان سے افرادی قوت اکھٹی کریں اور مدینے سے شام کی جانب لشکر کشی کریں اور اس حکومت کو گرا دیں اور مدینے میں حکومت نبوی کی بنیاد ڈالیں۔

 

 

 

 

 

امام صادق،قائم آل محمد ہیں!

آخری ایام میں امام محمد باقر سے جب پوچھا جاتا کہ قائم آل محمد کون ہے؟تو آپ امام جعفر صادق کی طرف نگاہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ گویا دیکھتا ہوں کہ یہی قائم آل محمد ہے۔البتہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ قائم آل محمد ایک مخصوص لقب نہیں!امام زمانہ کا لقب نہیں ہے۔امام زمانہ،آخری قائم آل محمد ہیں۔

 

 

 

 

قائم آل محمد کون ہے؟

آل محمد میں سے جنہوں نے بھی اپنے مختلف زمانوں میں قیام کیا،چاہے ظاہرا کامیاب ہوئے یا نہیں،سب قائم آل محمد ہیں اور وہ روایات جو کہتی ہیں کہ جب قائم قیام کرے گا تو فلاں کام کرے گا،معاشرے میں خوشحالی برپا کرے گا،عدل و انصاف برپا کرے گا۔اسکا مطلب اس زمانے میں امام زمانہ نہیں۔اسکا مطلب یہ تھا کہ وہ شخص(آل محمد)کے جسکو حکومت حق و عدل دنیا میں برپا کرنی ہے۔وہ یہ کام انجام دے گا اور یہ روایت اس طرح سے ٹھیک بھی تھی۔

 

 

 

 

عہد معارف , رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *