اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل از رہبر انقلاب

واجبات کی ادائیگی!

من وصيتة النبى(صلى الله عليه وآله)لامير المؤمنين:

ياعلى! أحب العمل الى الله ثلاث خصال،من اتى الله بما افترض عليه فهو من أعبد الناس کتاب تحف العقول میں رسول اللہ سے روایت ہے کہ آپ نے امیر المومنین سے فرمایا:یہ تین کام خدا کے نزدیک سب سے بہترین ہیں۔پہلا یہ کہ اگر کوئی شخص صرف واجبات کو انجام دے تو عبادت گزارترین افراد میں شامل ہے۔

 

 

 

حرام سے بچاؤ!

و من ورع عن محارم الله فهو من أورع الناس

پرہیزگاروں میں شامل ہونے کا معیار یہ ہے کہ انسان صرف حرام کاموں کو ترک کردے.حدیث کے یہ دو جملے پہ ان لوگوں کو دقت کرنی چاہیئے کہ جو عارفوں کے مقاموں کے بارے میں سنتے ہیں اور اس کا اشتیاق رکھتے ہیں اور خام خیالی رکھتے ہیں کہ واجبات کی ادائیگی اور حرام سے بچاو کے علاوہ “قرب الہی” حاصل کرنے کا کوئی دوسرا راستہ بھی پایا جاتا ہے.

 

 

 

جھوٹ اور پرہیزگاری میں فرق!

و ما اغفلهم” یعنی وہ جو شہوتوں میں غرق ہیں لیکن خود کو عارف باللہ اور پرہیزگار ظاہر کراتے ہیں اور اپنے دل کو تسلی دیتے ہیں. جان لیں کہ خدا کا راستہ، واجبات کی ادائیگی کا راستہ ہے،اسکے علاوہ کوئی دوراہے نہیں ہے.اگر کوئی واجبات کو ادا کرے اور حرام سے خود کو بچائے تو ممکن ہے کہ ایسا شخص بلند مقام پہ پہنچ جائے۔

 

 

 

 

امیری وہ جو راضی ہے!

و من قنع بما رزقه الله فهو من اغنى الناس

قناعت،امیری کا سبب ہے.یعنی یہ کہ اگر انسان زیادہ کی ہوس نہ کرے اور جو موجود ہے اس پہ قناعت کرے اور راضی رہے تو وہ غنی اور امیر ہے.اور امیری بےنیازی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *