قاسم سلیمانی، فتح و استقامت کا استعارہ! از رہبر انقلاب

انتھک کوشش اور جدوجہد!

ہم نے قریب سے ان کے کاموں کو دیکھا ہے، وہ واقعی کوشش اور جدوجہد کا مظہر تھے؛ انتھک محنت، انتھک کام۔ کبھی وہ مثال کے طور کسی ملک میں جاتے اور واپس آ کر ہمارے لیے رپورٹ بھیجتے تھے، میں جب اس رپورٹ کو پڑھتا تھا تو حیرت میں پڑ جاتا تھا کہ اتنے زیادہ کام صرف کچھ ہی دن میں انجام پائے ہیں!

میں نے ان رپورٹوں میں سے کچھ کے نسخے اپنے پاس رکھنے کے لیے، لے لیے ہیں؛ ان پر لکھ بھی دیا ہے کہ اسے میں اپنے پاس رکھوں گا تاکہ مستقبل میں اسے دیکھا جا سکے، یہ پتہ چل سکے کہ اس مرد نے کتنے کام کیے ہیں۔ اس وقت ان کی ایسی دو تین رپورٹوں کے کچھ نسخے میرے پاس ہیں۔ انتھک کام۔

شجاعت اور بصیرت، ایک ساتھ!

شجاعت کے ساتھ! عقلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے! شجاعت بھی، عقلیت بھی؛ دونوں ہی تحسین کی حد تک؛ تدبیر کے ساتھ! صدق یہ ہے؛ صدقوا ما عاھدوا اللہ علیہ کا مطلب یہی چیزیں ہیں۔

 

 

 

 

 

 

صادقانہ طرزعمل

صادقانہ طرزعمل کا مطلب ہے ہدف کے ساتھ، عہد الہی کے ساتھ اور اہداف کے ساتھ ہمارا رویہ سچا اور صداقت والا ہونا چاہیے۔ یہ “صادقانہ” کا معنی ہے۔

 

 

 

 

 

 

فتح و استقامت کا استعارہ!

شہید سلیمانی نمونۂ عمل بن گئے. آج شہید سلیمانی ہمارے علاقے میں امید اور خود اعتمادی کا مظہر ہیں، شجاعت کا مظہر ہیں، استقامت و فتح کا استعارہ ہیں۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *