۱۶ مئی یوم مردہ باد امریکہ از رہبر انقلاب

بحران زدہ امریکہ!

دنیا کے تمام اہم فیصلہ کن ادارے یہاں تک کہ امریکی بھی یہی بات کہہ رہے ہیں کہ امریکی ریاست بحران کا شکار ہے.امریکہ اقتصادی بحران،بین الاقوامی بحران،سیاسی اور اخلاقی بحران کا شکار ہے.آج،امریکہ کے قرضے،اور اسکے پورے خام مال کی پروڈکشن تقریبا برابر ہے.یہ بحران کی علامت ہے.

 

 

 

 

امریکی اقتصادی بحران!

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ایک حکومت کے قرضے اور واجبات اسکے raw material کی production کے قریب ہوجائیں تو یہ بحران کی علامت ہے.آج امریکہ کی یہی حالت ہے.اسکے قرضوں کی مقدار اسکی 66% raw material production کے برابر ہے.یہ ملک کس کی مدد کرنا چاہے گا؟ایسا ملک تو صرف دوسروں سے چھیننا چاہے گا تاکہ اپنی مرمت کر سکے۔

 

 

 

 

امریکی سیاسی بحران!

امریکہ نہ صرف اقتصادی بلکہ سیاسی لحاظ سے بھی بحران کا شکار ہے.آج دن کے ہر کونے میں کسی استثناء کے بغیر یہ بات میں پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی قوم ظلم و بربریت کے خلاف قیام کرتی ہے اسکا نعرہ “مردہ باد امریکہ” ہے۔

 

 

 

 

 

ہر مظلوم کا نعرہ،مردہ باد امریکہ!

ایک زمانے میں”مردہ باد امریکہ”صرف ایرانی قوم کا نعرہ تھا لیکن آج ہر جگہ،مغربی ایشیاء سے لیکر مشرقی ایشیاء تک،یورپ سے لیکر لیٹن امریکہ اور افریقہ تک جہاں بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے ان سب کا نعرہ”مردہ باد امریکہ” ہے.یہ امریکہ کی سیاسی حالت ہے.اس سے بڑھ کہ کیا بحران ہوگا۔

 

 

 

 

 

 

عہد بصیرت ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *