یونیورسٹی اور اسکی اہمیت اور انقلاب اسلامی از رہبر انقلاب

یونیورسٹی، ایک بنیادی مسئلہ!

انقلاب کے آغاز سے ہی یونیورسٹی کا مسئلہ ایک بنیادی مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا تھا۔ یعنی جب انقلاب برپا ہوا تو اس کے اہداف تھے، اس کے عظیم اہداف تھے: انفرادی اور آمرانہ حکمرانی کو عوامی حکمرانی میں بدلنا۔ ملک اور بیرون ملک کی سیاست میں غلامی کو استقلال اور انقلاب کے اہم مقاصد میں تبدیل کرنا؛ لیکن ان اہداف کے علاوہ، اس کے سامنے کئی فوری ایکشن پلان تھے۔ یونیورسٹی کا مسئلہ ان پروگراموں میں سے ایک تھا۔ جو بنیادی اور اہم مسائل تھے جو انقلاب کے سامنے تھے اور جن پر انقلاب نے توجہ دی تھی۔ ان میں سے ایک تو یونیورسٹی کا مسئلہ تھا۔

 

 

یونیورسٹی اور انقلابی و ضد انقلابی نظریہ!

یونیورسٹی کا مسئلہ اس لیے اہم تھا کہ یونیورسٹی ایک حقیقت تھی اور ایسی حقیقت تھی جس کی ضرورت تھی۔ تاہم، یونیورسٹی کے بارے میں دو طرح کے نظریات تھے: ایک انقلاب کا نقطہ نظر تھا اور دوسرا یونیورسٹی کیلئے پسماندہ ضد انقلابی نظریہ تھا۔ دوسرے نظریہ کو انقلابی نظریہ میں تبدیل ہونا چاہیے تھا۔ تو یہ ایک چیلنج تھا۔ یونیورسٹی کا مسئلہ انقلاب کے پہلے دن سے سب سے زیادہ چیلنجنگ مسائل میں سے ایک رہا ہے۔

 

 

 

 

امام خمینی رح اور یونیورسٹی کی اہمیت!

ابتدائی طور پر، امام نے یونیورسٹیوں کو چلانے کے لیے ثقافتی انقلاب مرکز بنایا۔ آپ نے دیکھا کہ یہ امام خمینی رح کی نگاہ میں یونیورسٹی کی اہمیت کی علامت ہے۔ اس کے بعد امام خمینی رح نے یونیورسٹی کے بارے میں اہم مطالب بیان کئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یونیورسٹی کا مسئلہ انقلاب کے درجہ اول کے مسائل میں سے ہے۔

تو ان دونوں نظریات میں جن کا میں نے ذکر کیا ہے کیا تضاد کہاں پر ہے؟ ایک یہ کہ

 

 

 

یونیورسٹی سے متعلق انقلابی نظریہ!

انقلاب نے یونیورسٹی کو ملک کی ترقی اور ملکی مسائل کے حل کے لیے اچھی استعداد کے مالک افراد کی تربیت کی جگہ کے طور پر دیکھا۔ یہ یونیورسٹی کی نسبت انقلاب کا نقطہ نظر ہے؛ ملک کے مسائل کے حل کے لیے، ملک کی ترقی کے لیے، ملک کی دو تین سو سال کی پسماندگی کی تلافی کے لیے اچھی استعداد کی مالک افرادی قوت کی تربیت، انقلاب نے اسی نظر سے یونیورسٹی کی طرف دیکھا۔

 

 

 

 

یونیورسٹی اور پسماندہ ضد انقلاب نظریہ!

پسماندہ ضد انقلاب دھارے کی یونیورسٹی کی نسبت بالکل ایسی نگاہ نہیں تھی۔ انہوں نے ملک میں یونیورسٹی بنائی اور اسے آلہ کار تربیت کرنے کے لیے چلایا، تاکہ قوم کے اندر سے اور خود قوم کے لوگ اندر سے وہ کام کر سکیں جو وہ باہر سے کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *