گھرانہ، تربیت اور امر بالمعروف کا کردار! از رہبر انقلاب

گھریلو ذمہ داریاں اور امربالمعروف!

گھرانے میں بھی نہی عن المنکر کیا جاسکتا ہے۔ کچھ خاندانوں میں خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کیا جاتا۔ بعض خاندانوں میں نوجوانوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جاتا۔

 

امر بالمعروف، اچھے کاموں کی ترغیب!

امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا مسئلہ صرف برائی کی ممانعت کا ہی نہیں ہے۔ یہ امر باالمعروف اور نیکیوں کی بات بھی ہے۔ مرد کے لیے، عورت کے لیے اور ایک گھرانے کے لیے اچھے فرائض اور نیک کام موجود ہیں۔ جس کسی کو بھی آپ ان کاموں میں سے تاکید کریں، امر بالمعروف ہے۔

 

نوجوانوں سے متعلق امر بالمعروف!

ایک نوجوان کے لیے مطالعہ، عبادت، حسن اخلاق، سماجی سرگرمیاں، صحیح اور معقول ورزش، اور زندگی میں اچھے اخلاق و عادات کا مشاہدہ یہ سب امر باالمعروف ہیں۔

 

غلط تربیت، گھر میں بچوں کے حقوق کو پامال کرنا ہے!

بعض گھروں میں بچوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا، بچوں کے حقوق کی پامالی صرف یہ نہیں ہے کہ انسان اُن کے ساتھ محبت نہ کرے، جی نہیں! غلط تربیت اور ان کے لیے مناسب اہتمام و انتظام سے کام نہ لینا، ان کی ضرورتوں کا خیال نہ رکھنا، لطف و محبت میں کمی اور اسی قسم کے دوسرے امور بھی ان پر ظلم کے دائرے میں آتے ہیں۔

 

 

عہد زندگی ، آیت اللہ خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *