کامیابی کی علامت،جہاد فی سبیل اللہ از رہبر انقلاب

باتیں نہیں!عمل سے ثابت کریں!

اس جدوجہد کا فائدہ،مدد لینے والے سے پہلے مدد کرنے والے کو ہوتا ہے۔دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ذاتی مفاد کو پس پشت ڈالنا دل و دماغ کو روشنی،خیالات کو بلندی اور ارادے کو مضبوط بناتا ہے،اور سب سے بڑھ کر خوشنودیِ خدا کی وجہ بنتا ہے۔یہ چیز اپنے قول و فعل کے ذریعے ان کے آگے ثابت کریں جہنوں نے ابھی تک اس وادی میں قدم نہیں رکھا۔

 

ماحول کو ایمان سے منور کریں!

خدمتِ خلق کے ماحول میں اچھے اخلاق،نیک اعمال انجام دینا،حرام سے بچنا اور مستحبات کی رعایت کرنے کے ذریعے ارد گرد کی فضاء کو ایمان و عمل صالح کی خوشبو سے منور کریں۔جس علاقے میں خدمت انجام دے رہے ہوں اسکے مقامی افراد اور خصوصا جوانوں کو اپنے ساتھ کام ضرور میں شامل کریں۔یہ بھی انکی خدمت کا ذریعہ ہے۔

 

کریئٹیو انداز میں نشر و اشاعت کریں!

بسیجی/سوشل ورکنگ گروپوں کے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور سپورٹیو اداروں سے انکے رابطے کو مضبوط کریں۔روایتی اور آفیشل تعلقات کی جھنجھٹ میں نہ پڑیں۔اپنے کاموں،اپنی کامیابیوں،اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے متعلق کریئٹئو انداز میں سب کو مطلع کریں۔واضح کریں کہ آپکی کامیابیاں جو کہ ملکی ہیومن ریسورسز کے ایک حصے کا نتیجہ ہیں،کتنی خوبصورت اور ولولہ انگیز ہیں۔

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *