نیک گفتار کے اثرات از رہبر انقلاب

نیک گفتار کے متعلق روایتِ امام سجاد(ع)!

بسم الله الرحمن الرحیم۔ والحمد لله رب العالمین حَدَّثَنا أَبُوحَمزَة الثُّمالِی عَن عَلِیِّ بنِ الحسین علیه‌السلام، حضرت امام سجاد علیہ السلام سے روایت ہے، “القولُ الحَسَنُ یُثرِی المالَ”؛ نیک گفتار انسان کے لئے اس کے دنیا کے مال میں اضافہ کرتا ہے۔ “و یُنَمِّی الرّزقَ” یعنی انسان کے رزق میں اضافہ کرتا ہے اور اس میں افزائش کرتا ہے۔

 

نیک گفتار کے دنیاوی فوائد!

نیک گفتار کے بارے میں روایت ہے کہ “و ُینسِئُ فی الأجل”، انسان کی موت میں تاخیر کا باعث بنتا ہے. و یُحَبِّبُ إلى الأهل”. یہ ایک شخص کو اس کے خاندان اور اہل و عیال میں مورد پسند بناتا ہے۔ یہ تمام خصوصیات نیک گفتار اور احسن قول کے دنیاوی اثرات ہیں۔

 

اچھی بات کو بتانے کا اندازِ بیان!

ایک ایسا سخن(ایسی گفتگو)جو شریعت کے معیارات کے مطابق ہو، جیسے خدا اور اس کے رسول(ص) کا نام، قیامت اور دنیا(کا تذکرہ)، روایتوں، دینی اور سعادت مند زندگی(کا بیان)، ضروری ہے کہ خوش_روی سے بیان ہونا چاہئیے۔ واضح ہے کہ احسن قول(ایک اچھی بات)کو خوش روی(اچھا چہرہ) اور اچھے الفاظ کے ساتھ کہنا ضروری ہے۔ یہ اس(نیک گفتار) کے دنیاوی اثرات ہیں.

 

نیک گفتار کا اخروی اثر!

]نیک گفتار کے متعلق روایتِ امام سجاد(ع) میں کہا جارہا ہے]۔ “و ُیدخِلُ الجَنّة”، یہ اس(نیک گفتار)کا اخروی اثر ہے کہ جو انسان کو جنت کی میں داخل کردیتا ہے۔

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *