نوجوان کا ایمان، دشمن کے نشانے پر! از رہبر انقلاب

سوشل میڈیا، دشمن کی آماجگاہ!

آج سب سے زیادہ دشمنی اس خالص اسلام کے سلسلے میں برتی جا رہی ہے جو انقلاب اسلامی کی بنیاد ہے۔ اس وقت ہر جگہ اسلامی عقیدے کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر آپ سوشل میڈیا سے سروکار رکھتے ہیں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوگا کہ میرا اشارہ کس طرف ہے!

 

نوجوان اور نئی نسل، دشمن کا ہدف!

وہ ہمارے اسلامی عقیدے کو کمزور کرنے کے لئے ہر طریقہ استعمال کر رہے ہیں! ہم سے مراد کیا ہے؟ اس سے مراد مجھ جیسا ستر اسی سال کا بوڑھا انسان ہے؟ نہیں، ہماری طرف سے انھیں زیادہ تشویش نہیں ہے۔ وہ ہمارے بعد والی نسل اور اس کے بعد والی نسل کے ایمان و عقیدے کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

 

ہمارا ایمان، ہماری قوت!

ہماری قوت اور توانائيوں کا بنیادی میدان ہمارا اسلامی عقیدہ و ایمان ہے اور اسی لئے وہ دشمنوں کے حملوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

 

 

رہبر انقلاب ، عہد نوجوان

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *