نوجوان طلاب علم اور وقت کے تقاضے از رہبر انقلاب

پہلے پڑھائی پھر آگہی!

یونیورسٹی میں طلباء کا اصل کام پڑھائی ہے۔ البتہ علم کا اصلی کام حصول علم ہے۔ لیکن طالب علمی اور علمی کاموں کے ساتھ ہی مستقبل پر نظر رکھنا، معاشرے پر نظر رکھنا، عوام پر نظر رکھنا اور مشکلات و مسائل پر نظر رکھنا بھی یونیورسٹی طلبا کے فرائض میں شامل ہے۔

 

آنے والے کل کو بہتر کیسے بنائیں؟

اگر آنے والے کل کو آج سے بہتر بنانا چاہیں تو ہمیں اپنے لئے اہداف کا تعین کرنا ہوگا۔ امنگوں اور اہداف کو سمجھنے اور یہ جاننے کے لئے کس چیز کے پیچھے بھاگنا ہے اور کیا حاصل کرنے کے لئے تگ و دو کرنا ہے، کس لئے کوشش کرنا ہے، ہمیں اپنی صورتحال کو سمجھنا ہوگا۔

 

نوجوانوں کیلئے اہم موضوعات!

اخلاق، دینداری، تعاون، اسلامی طرز زندگی، ایثار اور مجاہدت وغیرہ۔ ان کے بارے میں بھی فکر کرنے، نظریہ سازی اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ سبھی افکار و نظریات اور سبھی پروگراموں کو و از سر نو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

 

 

عہد نوجوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *