نوجوان اور انقلاب کی برکات۔۔۔! از رہبر انقلاب

نوجوان اور موجودہ دور میں وسیع میدان!

نوجوان موجودہ دور کو جس میں اسلامی انقلاب کی برکت سے ان کے سامنے بہت وسیع میدان کھل گیا ہے، غنیمت جانیں اور منصوبہ بندی، مطالعے اور صحیح فکر کے ذریعے جو قرآن سے آشنائی حاصل کرنے کا لازمہ ہے، بر وقت اقدام کریں۔

 

بر وقت اقدام، ہر جگہ ممکن!

یہ بر وقت اقدام کبھی یونیورسٹی کے اندر انجام دینا ہوتا ہے، کبھی سماجی فضا کے اندر، کبھی سیاسی ماحول میں انجام دینا ہوتا ہے اور کبھی یہ اقدام کربلا کی راہ میں، فلسطین کی راہ میں اور اعلی اہداف کی راہ میں انجام دیا جاتا ہے۔

 

سب سے بڑا خسارہ!

اس تاریخی موقع سے صحیح استفادہ نوجوانوں کی کامیابی و کامرانی کی ضمانت ہے اور اگر یہ موقع ہاتھ سے چلا جائے اور فریضے پر عمل نہ کیا جائے تو یہ بہت بڑا خسارہ ہے۔

 

 

عہد نوجوان ، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *