نوجوان، ملکی پیشرفت کا ستون از رہبر انقلاب

ملکی پیشرفت میں رکاوٹ

ملکی پیداوار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں، مادی، آپریشنل اور اسی طرح کی دوسری رکاوٹوں سے زیادہ، ثقافتی رکاوٹیں ہیں۔

 

 

 

 

 

 

نوجوان میں نامیدی کا احساس، بنیادی مشکل

ناامیدی کا احساس، ناتوانی کا احساس، تاریک مستقبل کا خوف، تساہلی، بے رغبتی، نقصان دہ سرگرمیاں، یہ وہ چیزیں ہیں جو حقیقت میں پیداوار کے کام کی پیشرفت میں رکاوٹ ہیں۔

 

 

 

 

 

 

ہمارا نوجوان بہت کچھ کرسکتا ہے!

ہمارا نوجوان جو بالفرض ایک نالج بیسڈ کمپنی بنا سکتا ہے اور کام کے ایک اہم حصے کو انجام دے سکتا ہے، خود بھی آمدنی حاصل کر سکتا ہے اور ملک کو بھی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

انٹرنیٹ کا بے فائدہ استعمال

وہ کام، کوشش اور محنت وغیرہ کے بجائے فضول سرگرمیوں میں مصروف ہو جائے، بہت سے لوگ کمپیوٹر وغیرہ میں لگے رہتے ہیں؛ اس وقت غالبا رات سے صبح تک یا صبح سے رات تک جہاں تک ان سے ممکن ہوتا ہے انٹرنیٹ پر یوںہی، فضول میں، بغیر کسی مقصد کے سرگرداں رہتے ہیں، بغیر اس کے کہ انھیں کچھ فائدہ حاصل ہو۔

 

 

 

 

 

حوصلے سے کام لیں

آرام پسندی، حوصلے کی کمی، رسک نہ لینا، یہ وہ چیزیں ہیں جو پیداوار کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *