نوجوان، انقلابی طرزعمل اور اسکی خصوصیات از رہبر انقلاب

نوجوان اور ملک کی تعمیر و ترقی!

میرے عزیز بچو! اور نوجوانو! آپ سب اپنے ملک میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کبھی کردار، حسین فہمیدہ کا (ٹینک کے سامنے لیٹ جانے کا) کردار تھا اور کبھی کسی اور طرح کے کردار ہیں۔ یقینا ثقافتی و تربیتی میدانوں میں جان دینے کا مسئلہ در پیش نہیں ہے لیکن جذبہ، عزم اور فیصلہ لازم ہے۔

 

آپ سب اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں!

آپ سب لوگ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اور اسی طرح کے مختلف میدانوں میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

ثقافتی و تربیتی جدوجہد، آج کی ضرورت!

دینی مسائل، ثقافتی مسائل، سیاسی و اخلاقی مسائل، مستقبل کی منصوبہ بندی، امید افزائی، گرد و پیش کے ماحول کو خوش گوار بنانے، بندگی اور اسلامی شریعیت کی پابندی، جو افراد اور معاشرے کی سربلندی کا سبب ہے، ان سب میں جدوجہد کی جا سکتی ہے۔

 

نوجوان، دشمن کے مقابل بیدار ہیں!

دنیا بھر کے ملکوں کے جوانوں پر صہیونیوں، سامراجی طاقتوں اور عالمی کمپنیوں نے کام کیا ہے تاکہ جوان نسلوں کو بے راہ روی میں مبتلا کردیں۔ ان سے امید اور حوصلہ چھین لیں اور مستقبل کو ان کی نگاہوں میں تاریک کردیں لیکن بحمد اللہ وہ کچھ نہیں کرسکے اور یقینا ان کی یہ ناکامی، آپ کی بیداری و ہوشیاری کے سبب ہے۔

 

 

عہد جوان ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *