نظام قرآن و سنت کے نفاذ کی ضرورت، شہید عارف حسینیؒ

اے فرزندان قرآن! آپ کے اس عظیم اجتماع نے ثابت کردیا ہے کہ آپ قرآن مجید جو مسلمانوں کے درمیان موجود ہے اور حضرت محمد ص پر نازل ہوا ہے، پر یقین رکھتے ہیں اور  اس میں کسی قسم کی تحریف کے قائل نہیں ہیں۔ لہٰذا قرآن کے متعلق آپ پر لگائے گئے بہتان جھوٹے اور غلط ہیں۔

 اے فرزندان سنت! آج آپ نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ آپ سنت رسول کے منکر نہیں ہیں بلکہ آپ کا یہ عظیم اجتماع اس بات کا گواہ ہے کہ آپ کو سنت نبی سے عشق ہے اور آپ اسے ایمان اور اسلام کی نشانی سمجھتے ہیں۔

سیاسی جد و جہد کی ضرورت

ہم سنت رسول ص کے ساتھ ساتھ آپ سنت ائمہ اطہار علیھم السلام کو بھی حجت سمجھتے ہیں۔ جب ہمارا عقیدہ ہے کہ دین سیاست سے جدا نہیں تو ہم نے اعلان کردیا کہ اس ملک میں رہتے ہوئے ملک کے سیاسی نظام سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔


 

استکبار کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی

عالمی سامراج امریکہ اور  روس ہمارے ملک کو اکھاڑہ سمجھ کر یہاں نخرہ بازی کرتے رہیں اور ہم اسلام کے پیرو وہاں لب سی کر خاموش کیسے بیٹھ سکتے ہیں، اسلام جہاں ہمیں نماز روزہ کا حکم دیتا ہے وہاں ہمیں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی تاکید بھی کرتا ہے۔ہمیں اجتماعی جد وجہد کے سہارے فرسودہ نطام کو بدل کر  محمد عربی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کانظام لانا ہوگا۔

 

کتاب: سفیر نور از تسلیم رضا خان صفحہ 168 سے اقتباس

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *