نبوت و امامت کے مہینے از امام خمینی

سببِ عظمت ماہِ رمضان و شعبان!

ماه رمضان، نبوت کا مہینہ ہے اور ماہ شعبان، امامت کا۔ ماہ رمضان میں لیلۃ القدر ہے اور ماہِ شعبان میں پندرہ شعبان کی شب ہے جو لیلۃ القدر ثانی ہے۔ ماہ رمضان بابرکت ہے کیونکہ اس میں لیلۃ القدر ہے اور ماہ شعبان بابرکت ہے کیونکہ اس میں پندرہ شعبان کی شب ہے۔

 

دو مہینے، روحانیت محمدی کے عکاس!

رمضان کا مہینہ بابرکت ہے کیونکہ اس میں وحی نازل ہوئی یا دوسرے الفاظ میں ہوں کہیں کہ رسول اللہ(ص)کی روحانیت وحی کے نزول کی وجہ بنی۔ شعبان کا مہینہ معظم[با عظمت]ہے، کیونکہ یہ مہینہ ماہ رمضان کی روحانیت کا تسلسل ہے۔

 

رمضان و شعبان،حقائق عالم کے نزول کی جائے گاہ!

رمضان کا یہ مقدس مہینہ لیلۃ القدر کے جلوہ افروز ہونے کی جگہ ہے جس میں تمام حقائق عالم اور عناوین جمع ہیں، اور ماہ شعبان آئمہ کا مہینہ ہے جو انہی عظیم حقائق کا تسلسل ہے۔

 

عہد بندگی ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *