نئی فلسطینی نسل اور صیہونی ظلم و جبر! از رہبر انقلاب

فلسطینی جوان، صیہونی ظلم و جبر سے تنگ آچکے ہیں!

صیہونیوں کا رویہ اس قدر وحشیانہ اور انسانی رحم و مروت کے معیارات سے دور ہے کہ فطری طور پر اس نے فلسطینیوں کی اس نئی جوان نسل کی قوت برداشت کو ختم کر دیا ہے اور اب وہ اس سے زیادہ برداشت نہیں کر سکتی۔

 

صیہونیت کی خام خیالی!

صیہونی سوچ رہے ہیں کہ اگر انھوں نے اور زیادہ سختی کر دی، ٹینک لے آئے، توپ لے آئے اور کیمیا‏ئی (اسلحے) استعمال کئے لوگوں کو چپ کرا دیں گے۔

 

ظلم و جبر سے غیظ و غضب مٹانا ناممکن!

ہاں! ممکن ہے وہ(صیہونی) اپنا دباؤ بڑھا دیں اور کچھ وقت کے لئے لوگوں کو چپ بھی کرا دیں لیکن لوگوں کے دلوں میں جو غصہ پیدا ہو گيا ہے اسے تو ختم نہیں کر سکتے، اسے مٹانا ممکن نہیں ہے۔

 

صیہونیت کے تمام قصر ڈھ جائینگے!

وہ(فلسطینی) غیظ و غضب فضا میں ایسی گرج پیدا کر دے گا کہ صہیونیوں کے تمام قصر ڈھے جائیں گے۔ ایسا ممکن نہیں ہے کہ وہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

 

 

امام خامنہ ای ، عہد بصیرت

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *