موجودہ عالمی صورتحال اور نوجوانوں کے فرائض از رہبر انقلاب

دہشتگرد کہنے والے خود دہشتگرد!

آج الحمد للہ دنیا اس بات کو جانتی اور سمجھتی ہے کہ جو لوگ ان جرائم کے ساتھ انسانی حقوق کے دعوے کرتے ہیں اور سید حسن نصراللہ، ہنیہ، سلیمانی اور دیگر شہدا جیسے عظیم انسانوں کو دہشت گرد کہتے ہیں وہ خود دہشت گرد ہیں۔

 

بین الاقوامی سطح پر نوجوانوں کا رابطہ!

جو کام ہونا چاہئے وہ اس راہ میں اقوام کی عمومی تحریک ہے۔ ہمارے نوجوان، دوسرے ملکوں کے نوجوانوں سے رابطہ رکھیں، ہمارے اسکولوں اور کالجوں کے طلبا علاقے کے اسلامی ملکوں کے اسکولی طلبا کے ساتھ رابطہ رکھیں۔ ان دنوں، رابطے کے ذرائع اور وسائل کم نہیں ہیں۔ آپ رابطے برقرار کر سکتے ہیں۔ ان کے لئے حقائق بیان کریں۔

 

نوجوان اور استکبار کے خلاف عالمی تحریک!

دنیا کے سبھی نوجوانوں، دوسرے ملکوں کے نوجوانوں کو ان کے فرائض کی یاد دہانی کرائيں تاکہ سامراج کے خلاف دنیا میں ایک عظیم عمومی تحریک وجود میں آئے۔ یہ تحریک وجود میں آئے گی اور یہ اسلامی و انسانی تحریک اور استقامتی محاذ دنیا میں اپنی جگہ حاصل کرے گا اور یقینا دشمن کو شکست ہوگی۔

 

استکبار کے خلاف جدوجہد، زندگی کا نصب العین!

سامراج کے خلاف جدوجہد صرف ایک دن کی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک دائمی عمل ہے۔ آپ سامراج کے خلاف جدوجہد، ظلم و جارحیت کی علامتوں کے خلاف جدوجہد اور ظالمانہ عالمی نظام کے خلاف جدوجہد کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ مجاہدت کے لئے کوئی خاص دن مخصوص نہیں ہے۔

 

 

عہد نوجوان ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *