مغرب اور انسانی حقوق؟! از رہبر انقلاب

مغرب، انسانیت کا دشمن!

انسانی حقوق! بنیادی طور پر، لوگ حیران ہیں، کیونکہ انسانی حقوق کی اصطلاح مغربیوں کے لیے موزوں نہیں ہے۔ یہ انسان کے دشمن ہیں!

 

مغرب میں خواتین کے مسائل!

خواتین کے حقوق مغربیوں کو واقعی زیب نہیں دیتے۔ آج کل مغربی ممالک میں خواتین سب سے بڑے مسائل کا شکار ہیں یعنی دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ۔ وہ انسانی حقوق کے علمبردار نہیں ہیں۔

 

انسانی حقوق، داعش کی شکل میں!

یہ انسانی حقوق کے بالکل بھی اہل نہیں ہیں۔ یہ انسان کے دشمن ہیں! ہم نے ان کے انسانی حقوق کو “داعش” کی شکل میں دیکھا جو سب کی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو زندہ زندہ جلا دیتے یا پانی کے اندر ڈبو دیتے تھے۔ ہم نے اسے منافقین اور صدام کی حمایت میں دیکھا اور غزہ اور فلسطین میں بھی دیکھا۔ یہ ہیں انسانی حقوق!

 

مغربی عناصر اور میڈیا، دہشتگردی کا مرکز!

ہم مغرب کے انسانی حقوق نوجوانوں کے قتل و غارت گری میں دیکھتے ہیں! تہران کی سڑکوں پر انہوں نے ہمارے پاکیزہ ترین نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ انہیں اذیتیں دیدے کر قتل کر دیتے ہیں، اور وہ اس پر بالکل بھی بات نہیں کرتے اور یہ معاملہ ان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ وہ الٹا اکساتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ سکھاتے ہیں۔ ان کا میڈیا اور عناصر یہ چیزیں سکھاتے ہیں۔ یہ ہیں مغرب کے انسانی حقوق!

 

 

عہد بصیرت ، رہبر انقلاب

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *