معاشرتی تربیت اور اختلاف از امام خمینی رح

خدائی راستے میں اختلاف کا کوئی تصور نہیں!

اگر لوگوں کا کام یکساں جہت میں ہو یعنی خدا مقصد ہو اور توجہ اسی پر ہو کسی اختلاف کا تصور نہیں جاسکتا۔ انسان جن مشکلات سے دوچار ہوتا ہے وہ انسان ہی کی ایجاد کردہ ہوتی ہیں۔

اپنی اصلاح نہیں کی!

یہ سب کچھ ، وہ کام جو انسانوں کے ہاتھوں سے انجام پاتے ہیں، بلکہ وہ کام بھی جو عالم غیب سے ہم پر نازل ہوتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ سب زلزلے اور سیلاب اور طوفان اس لئے ہوں کہ ہم نے اپنی اصلاح نہیں کی۔

سب خدا کیلئے اور اسکی راہ میں!

اگر ہم اپنی اور ان لوگوں کی اصلاح کریں جو لوگ عوام کے درمیان موثر ہیں ، لوگ جن کو دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کی پیروی کریں، اگر وہ لوگ جن پر عوام کی نظر ہوتی ہے اور ان کے اقدامات اور ان کے اقوال کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ، اگر انکی ایک ہی جہت ہو ، آپ جو بولتے ہیں وہ خدا کے لئے ہو، وہ بھی جو سن رہا ہے خدا کیلئے ہو ، اور جو لکھتا ہے وہ بھی اسی طرح، اس وقت آپس میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *