فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے چند جلوے! از رہبر انقلاب
ماہ رمضان کی فضیلتیں از رہبر انقلاب
ماہ رمضان مبارک ہو!
ماہ مبارک رمضان کی آمد پر عظیم امت مسلمہ کی خدمت مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ ماہ مبارک حقیقی معنی میں امت مسلمہ کے لئے مبارک ثابت ہو۔
اللھم احشرنا مع القرآن!
ہم امید کرتے ہیں کہ جیسے خداوند متعال نے گذشتہ برسوں میں ہمیں قرآن کے ہمراہ رکھا بلکل ویسے ہی ہمیں آخری سانس تک قران کے ساتھ رکھے، ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھے،قرآن کے ساتھ موت دے اور قرآن کے ساتھ محشور فرمائے ان شاءاللہ۔
نزول قرآن،ماہ رمضان کی بہترین فضیلت!
خداوند متعال نے ماہ رمضان کے مختلف فضائل میں قرآن کے نزول کا ذکر کیا ہے ((شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن)) واضح ہے کہ قرآن کا نزول شاید اس ماہ کی سب سے بڑی فضیلت ہے۔
ہدایت بشریت؛قرآن کی سب سے بڑی فضیلت!
وہ قرآن کہ جسکی ہزاروں فضیلتیں ہیں ، اور بہت سے ایسی فضیلتیں کہ جنکو سمجھنے سے ہماری عقل و فہم قاصر ہے،ان سب کے درمیان ہدایت قرآن کو اجاگر کیا گیا ہے.((شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس و بینات من الھدی و الفرقان)) اس سے واضح ہے کہ قرآن کے تمام موضوعات میں سب سے زیادہ شان و منزلت ہدایت کو حاصل ہے۔
خدا سے گفتگو کا طریقہ؛خدا کی زبان سے!
قرآن کا آغاز بھی ہدایت کے عنوان سے ہوا ہے.سورہ حمد میں بھی اس مطلب کا ذکر ہوا ہے((اھدنا الصراط المستقیم) مرحوم علامہ طباطبائی کے مطابق سورہ حمد شروع سے آخر تک خدا سے بات کرنے کا سلیقہ سکھاتی ہے،یعنی خداوند متعال خود ہمیں بتا رہا ہے کہ.مجھہ سے کس انداز میں بات کرنی ہے۔
قرآنی ہدایت نامحدود ہے!
قرآن کا ایک بنیادی نکتہ ہدایت ہے اور یہ ہدایت کسی ایک طبقے کے لئے مخصوص نہیں،قرآن کا خطاب پوری بشریت سے ہے.قرآن کا دعوی ہے کہ پوری انسانیت کو سیدھے راستے پر ہدایت کرے انسانی زندگی کے صحیح راستے پہ کہ جو صحیح منزل پہ لے جائے.((ان ھو الا ذکر للعالمین))
قرآن سے ہدایت حاصل کرنے کا طریقہ!
قرآن ہماری دسترس میں ہے،لیکن کیا ہم اسکو استعمال کرتے ہیں یا نہیں،ہم اسے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں،یہ بذات خود ایک اہم سوال ہے.قران ہمارے نے ہمیں ہدایت دی ہے،لیکن ہم اس ہدایت کو کب استعمال کرسکتے ہیں؟((ھدی للمتقین))جب ہمارے پاس تقوی ہو،جب تقوی ہو تو یہ ہدایت صحیح اور مکمل معنون میں میسر آیئگی۔
تلاوت قرآن کا صحیح طریقہ!
ماہ رمضان،ماہ قرآن ہے اور اس مہینے میں صحیح معنوں میں قرآنی ہدایت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے. آئیں،قرآن کی تلاوت کریں،زیادہ تلاوت کریں،توجہ کے ساتھ تلاوت کریں،تدبر کے ساتھ تلاوت کریں،خدا کی طرف توجہ کرکے تلاوت کریں اور اس کام میں اللہ سے مدد مانگیں اور جان لیں کہ اسکی تلاوت دلوں کو جلا بخشتی ہے۔
ماہ رمضان میں ایک دوسرے پر احسان کریں!
ماہ رمضان،احسان اور نیکیوں کا مہینہ ہے.ہمیشہ ہی سے ایسا رہا ہے،عام طور پر ماہ رمضان میں مستحقوں اور ضرورت مندوں کے لئے خیر خواہ اور مومنین کے احسانات کا دسترخوان وسیع ہوتا ہے۔
عہد بندگی ، رہبر معظم