لیلة القدر اور اس کی اہمیت از رہبر انقلاب

شب قدر، ماہ مبارک رمضان کا اوج ہے!

ماہ مبارک رمضان کا اوج شب قدر کے ایام اور اس کی راتیں ہیں۔ ان راتوں کو غنیمت جانیں میرے بھائیوں اور بہنوں۔ ان اوقات کو غنیمت سمجھیں۔ اس بے نظیر موقع کہ جو دعا اور گڑگڑانے اور خدا سے حاجت طلبی کا موقع ہے، سے فائدہ اٹھائیں۔

 

وہ دعائیں جو لیلة القدر میں مستجاب ہیں!

شب قدر کے عظیم الشان اجتماعات حقیقتا عبرت انگیز ہیں۔ آہ و بکاء اور گڑگڑانے کی آوازیں ہر سوء ہیں «اِلَیکَ عَجَّتِ الاَصواتُ بِصُنوفِ اللُّغات»گریے اور استغاثے کی آوازیں۔ لوگ دعا کررہے ہیں، اپنے لئے، دوسروں کے لئے۔ آپ کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ ہونی چائیے کہ وہ مومنین جو اس شب میں دعا کررہے ہیں،خداوندا متعال ان کی دعائیں مقبول فرمائے، اور مطمئن رہیں کہ یہ دعا مستجاب ہے۔

 

وہ دریچے جو فقط شبِ قدر میں کھولے جاتے ہیں!

قیمتی اور باارزش دریچے ہیں جو ہم اور آپ پہ(شب قدر کی رات)کھولے جائیں گے۔ آئیے ہم آئیے اپنے آپ کو ان کھڑکیوں سے جو روحانی اور مقدس ہواؤں کے داخلہ کا ذریعہ ہیں، سے روشناس کریں۔(تاکہ شب قدر کی برکات سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں)۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *