فکرِ شہید حسینیؒ کے 7 راہنما اصول

امام خمینیؒ نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی شہادت کے موقع پر تعزیتی پیغام میں فرمایا: “میں پاکستانی قوم کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ شہید عارف حسینیؒ کے افکار کو زندہ رکھیں!”. عہدِ ولایت پورٹل کی جانب سے فکرِشہید قائد کے ۷ راہنما اصول قرائین کے پیشِ خدمت ہیں۔۔۔ 

 
📌نظریہ ولایت فقیہ پر ایمان!

میں نظریہ ولایت فقیہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا!

🇵🇰 خودمختار اسلامی پاکستان 

پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے آج مسلمان اسلام چاہتے ہیں اسلام اسی وقت اس سرزمین پر آسکتا ہے جب متحد ہوکر شرق و غرب کو اپنی پاک سرزمین سے نکال دیں یہاں پر صرف وہی اسلام لاسکتا ہے جو صرف اور صرف اللہ کو سپر طاقت سمجھتا ہے نہ امریکہ کو نہ روس کو۔
ہمارے مقاصد میں سے ایک پاکستان میں ایک ایسے نظام کے لئے جدوجہد کرنا ہے جو فرقہ واریت سے بالاتر ہو جس میں ہر مسلک والے کو اپنے مسلک کے مطابق پوری پوری آزادی ہو۔۔۔

🚫 امریکہ قابل اعتماد نہیں!

ہمیں امریکہ سے کوئی امید نہیں رھنی چاہیئے اور اس پر ہرگز اعتماد نہییں کرنا چاہیئے۔

👥 اجتماعی فرائض

جو شخص اجتماعی فرائض پر توجہ نہ دے اور صرف انفرادی فرائض انجام دے ہم اسے ایک کامل انسان اور مومن نہیں کہہ سکتے۔

🕋 آپس میں مکمل اتحاد

جو چیر ہمارے لئے ضروری ہے وہ آپس کا اتحاد ہے کیونکہ ہمارے دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں جو ہر جگہ مختلف سازشوں میں لگ ہوئے ہیں اور وہ عمومی طور پر مسلمانوں کو اور خصوصی طور پر شیعوں کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

📿 تقویٰ، واحد راستہ!

قرآن کی نظر میں مشکلات و مصائب سے نکلنے کا راستہ اور اپنے امور کو آسانی سے انجام دینے کا واحد زریعہ یہ ہے کہ انسان تقویٰ اختیار کرے۔

📣 اسلامِ ناب کی صحیح ترجمانی

استعمار نے ہمیشہ اسلام کی پشت پر وار کرتے ہوئے اس کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ اس کے مقابلے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اسلام کو اسی طرح پیش کریں جس طرح وہ ہے۔

 

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *