فلسطین کے مظالم اور مغربی تمدن کی شرپسندی! از رہبر انقلاب

مغربی تمدن، شرپسند بنیاد کا حامل!

ہم لوگ کہتے تھے، مغربی تمدن پر تنقید کرنے والے بارہا تکرار کرتے رہے، کہتے رہے کہ اس تمدن کی بنیاد شرپسندی پر رکھی گئی ہے۔ اس سے کسی بھلائی کی امید نہیں رکھی جاسکتی۔

 

فلسطین میں مغربی تمدن برملا ہوگیا!

غزہ اور فلسطین کے مسئلے میں ان چھے مہینوں کے حوادث میں، خود مغربی حکومتوں نے پوری دنیا کے سامنے اس (مغربی تمدن) کی شرپسند ماہیت برملا کر دی۔ دکھا دیا کہ یہ تمدن کیسا تمدن ہے۔

 

فلسطینیوں پر مظالم کی شدت!

ماں کی گود میں بچے کو قتل کرتے ہیں، اسپتال میں مریضوں کو شہید کر دیتے ہیں۔ ان کا بس تحریکِ استقامت اور استقامتی محاذ کے جوانوں پر نہیں چلتا، گھرانوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں، بچوں، مظلوموں اور سن رسیدہ افراد کی جان لیتے ہیں۔ تیس ہزار سے زیادہ بے سہارا انسانوں کو اس چھے مہینوں میں قتل کر دیا۔

 

انسانی حقوق کا دعویدار کہاں ہیں!؟

انسانی حقوق کے لئے گلا پھاڑ کے دنیا کے کان کے پردے پھاڑنے والے کہاں ہیں؟ انہیں کیوں نہیں دیکھتے؟ کیا یہ انسان نہیں ہیں ؟ کیا ان کے حقوق نہیں ہیں؟ یہ تو ان کی حالت ہے۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *