فلسطین اور استقامتی محاذ کی عالمی حمایت اور مقبولیت از رہبر انقلاب

پوری دنیا فلسطینیوں کی حامی!

یہ جو وہ کہتے ہیں کہ “جناب آپ دہشت گردی کے طرفدار ہیں” ان کی اس بات کو اہمیت نہ دیں۔ استقامتی محاذ کو دہشت گرد کہتے ہیں! کہتے ہیں آپ فلسطین کی حمایت کیوں کرتے ہیں۔ آج پوری دنیا فلسطین کی حمایت کر رہی ہے۔ یورپی ملکوں کی سڑکوں پر، واشنگٹن اور نیویارک کی سڑکوں پر لوگ نکل رہے ہیں، فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہیں، یہ صرف ہمیں سے مخصوص نہیں ہے۔

 

ظلم کے خلاف استقامت اور غیرت کا اظہار!

کہتے ہیں کہ حزب اللہ لبنان کی حمایت کیوں کرتے ہیں۔ ایک فوٹیج میں دکھایا گیا کہ امریکا کے ایک شہر کی سڑکوں پر لوگوں نے حزب اللہ کا پرچم اٹھا رکھا ہے۔ دنیا ميں لوگ ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ استقامت دکھا رہے ہیں، غیرتمند ہیں، ظلم کے مخالف ہیں۔

 

فلسطینی اپنے گھر کا دفاع کر رہے ہیں!

فلسطینی اپنے گھر کا دفاع کر رہے ہیں۔ وہ گھر جو غصب کر لیا گیا ہے، وہ گھر جو ان سے زبردستی چھین لیا گیا ہے۔ آباد کار صیہونی حکومت کی خبیث پولیس کی حمایت کے ساتھ آتے ہیں اور فلسطینیوں کے باغ کو، کھیت کو رہائشی مکان کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیتے ہیں تاکہ وہاں غیر قانونی کالونی بنائيں جبکہ فلسطینی اپنے گھر کا دفاع کر رہے ہیں۔

 

حقیقی دہشت گرد کون!؟

فلسطینی دہشت گرد ہیں؟ استقامتی محاذ دہشت گرد ہے؟ دہشت گرد وہ ہے جو ان پر بمباری کر رہا ہے، یہ المیہ جو انھوں نے پیدا کیا ہے، اس سے انہيں کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

 

 

عہد بصیرت ، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *