فضیلتِ غدیر از امام خمینی

تمام مظلوموں کو عید مبارک!

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔امید کرتا ہوں ان شاءاللہ یہ پر مسرت عید تمام مظلوم قوموں اور مخصوصا ہماری قوم کے لئے بابرکت ثابت ہو۔ان شاءاللہ اپنی خاص عنایات کے ذریعے اس قوم پر نظر کرم فرمائے جو اس دور میں اسلام کی علمبردار ہے اور اسکے ذریعے اسے خوش قسمتی عنایت فرمائے۔

 

 

 

 

 

 

عادل کے بعد عادل!

اللہ تعالی نے ملاحظہ کیا کہ کائنات میں رسول اللہ کے بعد کوئی ایسا نہیں جو عدل و انصاف کو اسکے تمام تر تقاضوں کے ساتھ برپا کرسکے،لہذا رسول اللہ کو مامور کیا کہ اس شخص کو کہ جو عدل و انصاف کو اسکے تمام تقاضوں کے ساتھ برپا کرنے اور حکومت الہی کے قیام کی صلاحیت رکھتا ہو اس مقام پر نصب کریں۔امیر المومنین کو خلافت الہی پر نصب کیا جانا آپکے معنوی مقامات کا حصہ نہیں ہے۔امام علی کا معنوی مقام یہ ہے کہ اسکے وسیلے سے غدیر کا واقعہ وجود میں آئے۔

 

 

افسوس کہ مہلت نہ ملی!

ہماری احادیث و روایات میں اُس وقت سے لیکر آج تک غدیر کی اہمیت و فضیلت حکومت اور خلافت کے قیام سے نہیں،(حکومت کی اہمیت کے بارے امام،ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ اسکی اہمیت میری جوتی کے برابر بھی نہیں)،بلکہ اسکی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ اسکے ذریعے عدل و انصاف کے قیام کا حکم صادر ہوا ۔وہ گراںقدر چیز کہ جسے امام علی اور انکی اولاد مشیت الہی کے عین مطابق برپا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے عدل و انصاف کا قیام تھا۔مگر افسوس کہ انہیں یہ مہلت نہیں دی گئی۔

 

 

 

 

امام خمینی ، عہد معارف

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *