عید غدیر کا پوری امت مسلمہ سے تعلق از رہبر انقلاب

اسلام کی حکمرانی اور کفّار کی مایوسی!

آج وہ دن ہے جب [اسلام کے]دشمن، کافر آپ کے دین سے مایوس ہو گئے۔[سوال یہ ہے کہ]مذہب میں ایسا کیا اضافہ کیا گیا جس نے دشمن کو مایوس کر دیا؟ وہ مسئلہ کیا ہے؟ وہ مسئلہ اسلامی معاشرے کی قیادت کا مسئلہ ہے؛ اسلامی معاشرے میں نظامِ حکومت اور امامت کا مسئلہ ہے۔

 

غدیر یعنی امامت و ولایت کی حکومت!

غدیر کے[دن]تعین[امامت کے تعین]کا معاملہ،[اسلامی]قواعد و ضوابط کے تعین کا معاملہ ہے۔ اسلام میں[غدیر کے ذریعے] ایک قاعدہ بنایا گیا تھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے آخری مہینوں میں یہ قاعدہ اور اصول قائم کیا۔ وہ اصول کیا ہے؟[وہ اصول]امامت و ولایت کی حکمرانی کا اصول ہے۔

 

اسلام اور طاقت کے رجحان کی نفی!

انسان اور انسانی معاشروں پر[ماضی]میں حکومتیں رہی ہے۔ بنی نوع انسان نے ہر طرح کی حکومتوں کا تجربہ کیا ہے۔ اسلام ان حکومتوں کو قبول نہیں کرتا، اس قسم کی طاقت اور طاقت کے رجحان کو نہیں مانتا۔[اسلام]امامت[کے نظام] کو قبول کرتا ہے۔ یہ اسلام کا قانون ہے؛ غدیر اس مسئلے کو بیان کرتا ہے۔

 

 

رہبر معظم ، عہد معارف

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *