عید الاضحی امام خمینی کی نظر میں

عید الاضحی لقاءاللہ ہے!

اسلام میں دو عیدیں ہیں کہ جو اسلامی عیدوں کے عنوان سے رسمی حیثیت رکھتی ہیں۔عید شریف فطر، عید ہے کہ جس میں خدا کی طرف سے دعوت اور ضیافت اپنے بندوں کے لئے۔دوسری عید،عید سعید قربان ہے،لقاءاللہ اور خدا سے ملاقات کے لئے۔

 

 

 

 

 

وسیلے کی اہمیت!

وہ عید کہ جو خدا کی جانب سے دعوت اور ضیافت ہے در حقیقت ایک مقدمہ سازی ہے خدا سے ملاقات کے لئے۔جیسا کہ حکم ہوا ہے جناب ابراہیم کو کہ آپ اعلان کریں تاکہ لوگ آپکی طرف آئیں اس لئے کہ اس بات کی اہمیت بتائی جائے کہ یہ(لقاءاللہ)وہ راستہ ہے جو ولی اللہ کی اقتداء میں طے کیا جانا چاہیے۔حضرت ابراہیم(ع)،اپنے زمانے کے ولی تھے اور اسکے ساتھ ساتھ تمام نسلوں کے لئے ولی ہیں۔

 

 

 

 

اولیاء کے مراتب!

رسول اللہ ولیِ اعظم اور تمام عالم کے لئے ولی ہیں۔اور انہی کے وسیلے سے اس منزل پہ پہنچا جاسکتا کہ جہاں پہنچا انسان کے شایان شان ہے۔جناب ابراہیم(ع) مراحل کمال کو طے کرنے کے بعد فرماتے ہیںوجهتُ وجهی للذی فطر السماوات والارض.. * لیکن رسول اللہ(ص)کے لئے ارشاد ہورہا ہےثم دنی فتدلی ـ فکان قاب قوسین او ادنی*۔ان دونوں(اولیاء)کے مابین فرق ہے اس سے قطع نظر کہ دونوں کمال کی انتہا پہ فائز ہیں۔

 

 

 

 

 

عہد بندگی , امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *