عوامی خدمت اور خدا سے رابطہ… از رہبر انقلاب

عوامی خدمت، خدا سے رابطے کے بغیر ناممکن!

اسلامی نظام میں عہدہ ؤ منصب پر فائز ہونے اور امور کی ذمہ داری سنبھالنے کا مسئلہ صرف عوام سے روبرو ہونا نہیں ہے، اگر خدا کے ساتھ رابطہ نہ ہو تو عوام کے لئے کام کرنا اور ان کے لئے کوئی خدمت انجام دینا یعنی وہی اصل ذمہ داری جو سنبھالی ہے اس میں رخنہ پڑ جائے گا اس فریضے اور ذمہ داری کی پشت پناہ اور سہارا وہی خدا سے رابطہ ہے۔

 

بہترین اوقات خدا سے رابطے کیلئے مخصوص کریں!

امیرالمؤمنین علیہ السلام نے جناب مالک اشتر کے نام اپنے خط میں فرمایا ہے، اپنے اوقات جو مختلف کاموں کے لئے آپ معین کریں اور لگائیں، بہترین وقت اپنے اور اپنے خدا کے درمیان خلوت کے لئے مقرر کریں یعنی اپنے خدا کے ساتھ رابطے توبہ ؤ استغفار اور گریہ ؤ زاری کے اوقات تھکن اور اضمحلال کی حالت سے دوچار نہ ہوں۔

 

امیرالمومنین ع کی نگاہ میں منصب کے تقاضے!

امیرالمومنین ع فرماتے ہیں کہ اگرچہ جس وقت آپ حکومت اسلامی میں کسی عہدہ ؤ منصب پر فائز ہیں آپ کے تمام کام خدا سے تعلق رکھتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ نیت میں اخلاص ہو، اور کوئی کام جو عوام کو تکلیف پہنچائے آپ انجام نہ دیں،لیکن اس کے ساتھ ہی آپ کی وہ تمام کوششیں اور محنتیں اپنے اور اپنے خدا کے ساتھ رابطے کے لئے قرار دیں۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *