علوم آل محمد ص اور امام جعفر صادقؑ از امام خمینی(رح)

وہ علوم آل محمد ص جو غربت کا شکار رہے!

امام جعفر صادقؑ کے لیے علم فقہ کی نشوونما اور اس کے اظہار کا موقع تھا اور بعض مسائل البتہ غیر فقہی بھی تھے۔ لیکن ایسا ممکن نہیں تھا کہ آپ کی علمی سرگرمیاں فقط علوم فقہ کی حد تک محدود رہیں اور آپ کی (تبلیغی)سرگرمیوں کا محور صرف علم شریعت رہے، لیکن آپ کو اس(علم فقہ کے پھیلاؤ) کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ اور (علم شریعت کے پھیلاؤ)کا کام بھی(جیسے ہونا چاہیئے تھا) نہیں ہو سکا۔

 

وہ سینہ میسر نہیں جو علم آلِ محمد کو لے سکے!

امام جعفر صادقؑ جن گراں بہا علوم کی ترویج کرنا چاہتے تھے، انہیں سیکھنے اور تحمل کرنے والا کوئی نہیں تھا۔ علم فقہ کو تحمل کرنے اور سمجھنے والے افراد موجود تھے لیکن دیگر علوم کے متحمل افراد نہیں تھے۔

 

علوم آل محمدؑ، آل محمد کی پہچان کا ذریعہ!

علم فقہ، علوم قرآن و سنت، خود علم فقہ کہ جس کی اکثر مسائل امام صادقؑ نے بیان فرمائے ہیں، یہ علم بشریت کی قیامت تک کی تمام معنوی، فلسفی و عرفانی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس علم کا مواد اس طرح کا ہے۔ یہ(علومِ دینی)اہل بیتؑ کی معرفی ہیں اور یہی علوم ان بزرگوار ہستیوں(اہل بیت علیہ السلام)کی پہچان کروانے والے ہیں۔ اور ہم ان پاک ہستیوں کی تعریف کرنے کے لائق نہیں ہیں۔

 

 

امام خمینی ، عہد معارف

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *