عالمی صورتحال اور جوانوں کی ذمہ داریاں از رہبر انقلاب

اہم اور حساس ایّام کیلئے تیار ہوں!

میرے عزیز جوانوں! آپ جوان اپنی خودسازی میں مشغول رہیں۔ آپ کے آگے اہم اور حساس ایام ہیں۔ انقلاب و نظام اور پوری دنیا کی عظیم اسلامی تحریکوں کو آپ کی ضرورت ہوگی۔ اپنے آپ کو روحانی طور پر مضبوط بنائیں۔

 

ہدف بہت واضح ہے!

یقینا، ہدف بہت واضح ہے۔ لیکن اس کے حصول کے لیے مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہے۔ ہدف تقویٰ ہے۔ یعنی گناہ سے دور رہنا۔ اس کا مطلب ہے واجب کو بجا لانا اور حرام سے پرہیز کرنا۔ اس کا مطلب ہے عمل میں خلوص پیدا کرنا اور دوغلے پن اور فریب سے دور رہنا۔

 

اسلامی معاشروں میں دین کا نفاذ!

ہمارا مقصد اور بنیادی رہنما اصول اسلام کی مکمل پیروی ہونی چاہیے۔ ہمیں واقعی اپنی پوری کوشش کرنی چاہئے – اللہ عزوجل ہم سے یہ چاہتا کہ ہم اپنی طاقت اور استطاعت سے بڑھ کر کام کریں ۔ ہماری کوشش اور ہدف یہ ہونا چاہیے کہ اسلام کو مکمل طور پر اور اس کے تمام حصوں اور اجزاء کے ساتھ معاشرے میں نافذ کیا جائے۔

 

 

عہد جوان ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *