ظہور حضرت ولی عصر(عج)کے لئے دنیا کو تیار کرنا از امام خمینی

امام کے ظہور کی کیا ضرورت ہے؟

یقیناً! جہاں تک رہی دنیا کو عدالت سے پر کرنے کی بات، تو ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ اگر کر سکتے تو ایسا کرلیتے لیکن چونکہ ایسا نہیں کرسکتے لہذا ان(امام زمانہ)کا تشریف لانا ضروری ہے۔ آج دنیا ظلم و جور سے بھری ہوئی ہے۔ آپ اس وسیع کائنات کے مقابلے میں ایک چھوٹے نقطے کی مانند ہیں۔

 

اسبابِ ظہور فراہم کرنا یعنی ظہور کو قریب کرنا!

یہ دنیا ظلم سے بھری ہوئی ہے۔ اگر ہم ظلم کو روک سکتے ہیں تو ہمیں روکنا چاہیئے؛ یہ ہمارا فرض بنتا ہے۔ یہ اسلام کی ضرورت ہے۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ ہم ایسا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ چونکہ ایسا نہیں کرسکتے لہذا انہیں(امام زمانہ)آنا ہے تاکہ اس کام کو انجام دیں۔ لیکن ہمیں اس کے اسباب فراہم کرنے چاہیئں۔ اسباب فراہم کرنا یعنی کام کو قریب کرنا۔ کام کو اس انداز میں انجام دینا ہے کہ دنیا کو امام(عج)کی آمد کے لئے تیار کیا جائے۔

 

انتظار کا غلط مطلب!

یہ آفتیں ہیں جو مسلمانوں پر پڑی ہیں اور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے آئی ہی ہیں۔ ان کی اشاعت و مسلمانوں کی عزت خاک میں ملانے کے لئے کی جارہی ہے۔ افسوس تو یہ ہے کہ کافی سادہ افراد ان کے پروپیگنڈے پہ یقین رکھتے ہیں۔ آج بھی کافیوں کا یہ خیال ہے کہ حکومت نہیں ہونی چاہیئے۔ حکومت امام زمانہ بنائیں گے اور ان کی حکومت کے علاوہ ہر حکومت باطل ہے۔ یعنی اگر دنیا میں انتشار ہو تو امام(عج)اسے آکر ٹھیک کردیں گے۔ نہیں! ہمیں حکومت بنانی ہے تاکہ امام(عج)تشریف لائیں۔ ان شاءاللہ، خدا ان لوگوں کی اصلاح فرمائے۔

 

 

عہد جوان ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *