طوفان الاقصیٰ آپریشن، آزادی فلسطین کا سنگِ مثل! از رہبر انقلاب

طوفان الاقصیٰ آپریشن اور دشمن کا غلط اندازہ!

غاصب صیہونی ریاست کے حامی اور اس کے بعض افراد نے پچھلے دو تین دنوں میں کچھہ بے بنیاد باتیں کی ہیں کہ جنکا سلسلہ جاری ہے، وہ یہ کہ انقلاب اسلامی کا تعارف اس انداز میں کرایا جارہا ہے کہ ان کاروائیوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ملوث ہے۔ وہ غلطی کررہے ہیں!

 

میں فلسطینی جوانوں کے ہاتھوں کو چومتا ہوں!

ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں، ہم ان کی جدوجہد کا دفاع کرتے ہیں۔ ہم ذہین و مدّبر فلسطینی نوجوانوں کی پیشانیوں اور ہاتھوں کو چومتے ہیں۔ ہم ان پہ فخر کرتے ہیں، یہ ایک حقیقیت ہے۔

 

دشمن، فلسطین کی طاقت سے بے خبر ہے!

ہم(انقلاب اسلامی کے خادم)فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ فلسطینیوں کا یہ کام(اسراییل کے مقابلے میں جہاد)کسی دوسرے کا کام ہے، وہ ابھی تک فلسطینیوں کو ٹھیک طریقے سے نہیں پہچانے۔ انہوں نے ملتِ فلسطین(کی طاقت)کو کمتر تصور کیا ہے۔ ان کی یہی غلطی ہے۔ اسی وجہ سے اس مسئلے میں(انقلاب اسلامی پہ حالیہ کاروائی کاروائیوں کا الزام) بھی غلطی کررہے ہیں۔

 

حالیہ کاروائی، آزادی فلسطین میں سنگِ مثل ثابت ہوگی!

پوری امّت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرے اور باذن اللہ حمایت بھی کرے گی۔ لیکن سب لوگ یہ جان لیں کہ یہ کام(اسرائیل پہ کی جانے والی فوجی کاروائی)فلسطینیوں کا ہے۔ برنامہ ریزی کے ذہین ماہرین، بہادر نوجوان اور فداکار کارکنان کامیاب ہوئے کہ توفیق خداوند متعال سے یہ بہادرانہ/حماسی کام معرض وجود میں لائیں۔ اور ان شاءاللہ یہ دلیرانہ(حماسی)کام فلسطین کی نجات میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *