صیہونی حکومت کی آخری سانسیں! از رہبر انقلاب

ہارے ہوئے گھوڑے پہ شرط لگانا کہاں کی سمجھداری ہے؟

انقلابِ اسلامی کی قطعی رائے یہ ہے کہ وہ حکومتیں جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پہ لانے کے حربے کو اپنے لئے نمونہ عمل کے طور پہ استعمال کرتی ہیں، وہ غلطی کررہی ہیں اور نقصان اٹھائیں گی، شکست ان کا مقّدر ہے، یورپی لوگوں کے مطابق وہ(دوڑ میں)ہارے ہوئے گھوڑے پہ شرط لگا رہے ہیں۔

 

نہضتِ فلسطین، تاریخ کے مضبوط ترین دور سے گذر رہی ہے!

جب ہم غاصب صیہونی سلطنت کی بات کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ آج صیہونی سلطنت کی حالت ایسی حالت نہیں کہ جو اس سے قرابت رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کا باعث بنے؛ انہیں(صہیونی ریاست کے اتحادیوں کو)ہرگز ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئیے۔ یہ غاصب سلطنت نابودی ہونے کے در پے ہے۔ آج نہضتِ(تحریک) فلسطین ان ستّر اسّی سالوں میں پہلے سے زیادہ متحرک ہے۔

 

صہیونیت کا ناسور خدا کے فضل سے نابود ہوکہ رہے گا!

آپ مشاہدہ کر سکتے ہیں کہ آج فلسطینی جوان اور )فلسطینی نہضت(تحریک)، غاصبانہ تسلط، غاصبانہ صیہونیت اور ظلم کے مقابلے میں پہلے سے کہیں زیادہ پُرجوش، تازہ دم، تیار ہے اور ان شاءاللہ یہ تحریک اپنے انجام تک پہنچے گی اور جیسا کہ امام خمینی(رح)نے غاصب سلطنت کو”کینسر”سے تعبیر کیا تھا، یہ ناسور یقیناً خدا کے فضل و کرم سے فلسطینی عوام کے ہاتھوں اور خطّے کی مقاومتی قوتوں کے ہاتھوں جڑ سے ختم ہوجائے گی۔ ان شاءاللہ۔

 

خدایا! امّت مسلمہ کو اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا عطا فرما!

ہم امید کرتے ہیں کہ خداوند متعال امّت مسلمہ کو سربلندی عطا فرمائے اور شرافت و وقار عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی بے نظیر قدرتی اور انسانی صلاحیتوں سے کہ جس سے وہ مالا مال ہے، بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔ان شاءاللہ۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *