شہید کا مقام و منزلت از رہبر انقلاب

انقلاب کی تحریک میں شہداء کا امتیاز!

اگرچہ انقلاب کے واقعات میں منفرد چیزوں کی کمی نہیں ہے، اور ہماری قوم کی عظیم تحریک کے آغاز سے جو کہ اسلامی انقلاب کا باعث بنی انقلاب کی فتح تک اور انقلاب کی فتح سے لے کر آج تک ہے۔جدوجہد اور انقلاب کے دور میں یکے بعد دیگرے حیرت انگیز اور انوکھے واقعات رونما ہوتے رہے جو آنکھوں اور دل کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔لیکن ان حیرت انگیز واقعات میں شہید کا موضوع ایک غیر معمولی خصوصیت کا حامل ہے۔

ایک شہید کی وصیت!

میں نے ایک وصیت میں پڑھا کہ شہید کہتا ہے: میں بے چین ہوں، میں بے چین ہوں! میرے دل میں آگ ہے جس نے مجھے بے صبر کر دیا ہے۔ مجھے تجھ(اللہ تعالی)سے ملنے کے علاوہ کسی اور چیز میں سکون نہیں ملتا۔ میرے پیارے خدا! یہ ایک نوجوان کی تقریر ہے۔اور اس بے چینی اور جوش کے احساس کو رب کی طرف سے بہترین جواب مل جاتا ہے۔ یہ جوش و جذبہ بذات خود اللہ تعالیٰ کا فضل اور رب العزت کی کشش ہے۔ یہ نہایت ہی حیران کن احساس ہے۔

شہداء کے احترام کا کیا مطلب ہے؟

میری آپ کو آخری پیشکش یہ ہے عزیزو! اگر شہداء ہماری نظروں میں عزیز ہیں،اگر وہ ہمارے لیے محترم ہیں،کہ واقعا سب سے زیادہ محترم ہیں،انکے احترام کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کے راستے کو جاری رکھیں اور انکے مشن کو مکمل کریں۔

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *