شہید مصطفی چمران از امام خمینی

تاریخ سے عبرت حاصل کریں!

میں اور آپ کتنے سال اور زندہ رہیں گے؟ آپ کب تک جینا چاہتے ہیں؟آپ دیناوی لحاظ سے جس بھی مقام پر پہنچ جائیں کیا رضا خان(شاہ ایران) سے بڑا مقام پا سکتے ہیں؟تاریخ اور اس میں رونما ہونے والے حادثوں سے عبرت حاصل کریں،تاریخ انسان کی استاد ہے

 

 

 

 

 

 

مصطفی چمران اسلام کا فدائی!

دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے سبق حاصل کریں-چند سال کے بعد آپ اس دنیا میں نہیں رہیں گے،مصطفی چمران بھی نہیں رہے؛انہوں نے عزت و عظمت کے ساتھ اور اسلام کے ساتھ اپنے وعدے کو نبھاتے ہوئے اپنی جان کو فدا کردیا-دنیا میں عزت و شرف اور دوسرے جہان میں رحمت خدا کو خرید لیا، آپ اور میں بھی اس دار فانی سے چلے جائیں گے-مصطفی چمران کے طرح شہید ہوں،ان سپاہیوں کی طرح شہید ہوں جو سرحدوں پر جام شہادت نوش کرتے ہیں

 

 

عظیم افراد سے عبرت حاصل کریں!

وہ وصیتیں پڑھیں جو ان شہداء نے لکھیں-آپ نے پچاس سال اللہ کی عبادت کی ہے اللہ قبول فرمائے-ان وصیت ناموں کا مطالعہ کریں اور اس پر غور و فکر کریں-ہمارے جوان جو معذور ہو گئے،جب بھی میرے پاس آتے ہیں مجھ سے اپنے لئے شہادت کی دعا کرواتے ہیں ذرا تصور کریں ایک شخص جو اپنی ٹانگ(میدان جنگ میں) کھو چکا ہے،بے ساکھی سے چلتا ہے لیکن گریہ کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اسکے لئے شہادت کی دعا کی جائے-ان عظیم ہستیوں سے کچھ سیکھنے کی کوشش کریں

 

 

 

عہد بصیرت , امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *