شام کی صورتحال اور مزاحمت کا مستقبل! از رہبر انقلاب

مزاحمت ختم ہونے والی نہیں!

شام میں جو کچھ ہوا اور صیہونی حکومت اور امریکا نے جو جرائم کئے اور اسی طرح دوسروں نے ان کی جو مدد کی اس کی وجہ سے دشمنوں نے یہ سوچا کہ مزاحمت کا کام تمام ہو گيا ہے جبکہ وہ بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں۔

 

شہید حسن نصر اللہ اور سنوار کی روح زندہ ہے!

سید حسن نصر اللہ اور یحیی سنوار کی روح زندہ ہے، کہا کہ ان کا جسم چلا گيا لیکن شہادت نے ان کے وجود کو میدان سے باہر نہیں نکالا ہے اور ان کی روح و فکر باقی ہے اور ان کی راہ جاری ہے۔

 

جو جڑ سے اکھڑے گا وہ اسرائیل ہے!

صیہونی حکومت بزعم خود اپنے آپ کو شام کے راستے سے حزب اللہ کو گھیرنے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے تیار کر رہی ہے لیکن جو جڑ سے اکھڑے گا، وہ اسرائيل ہے۔ مجاہدین وہ دن دیکھیں گے جب خبیث دشمن ان کے پیروں تلے روندا جا رہا ہوگا۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *