سانحہ غزہ، دنیا میں رائج نظام کے باطل ہونے کی دلیل از رہبر انقلاب

 سانحہ غزہ، دنیا میں رائج نظام کے باطل ہونے کی دلیل از رہبر انقلاب

عالمی نظام کے باطل ہونے کی دلیل!

بدقسمتی سے غزہ کا المیہ جاری و ساری ہے۔ یہ المیہ عالم اسلام کا المیہ ہے، بلکہ اس سے بھی بڑھ کہ یہ انسانیت کا المیہ ہے۔ اس(غزہ کے سانحے)سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ عالمی نظام کتنا غلط اور باطل نظام ہے۔

 

عالمی طاقتیں مجرموں کی پشت پناہ!

آج(نام نہاد)عالمی طاقتوں کا ایک بڑا حصہ مجرمانہ اور خون آلود صیہونی حکومت کے پیچھے ہے جس کے مدمقابل ناتجربہ کار جنگجو، بچے، عورتیں، مریض، ہسپتال اور لوگوں کے ذاتی گھر ہیں۔ امریکہ ان کے پیچھے ہے، انگلینڈ ان کے پیچھے ہے اور بہت سے یورپی ممالک ان کے پیچھے ہیں۔ ان کے شہری بھی ان(حکومتوں)کی طرح ہی ہیں۔

 

سانحہ غزہ نے غربی تہذیب کی پول کھول دی!

غزہ کے اس واقعے سے عالمی نظام کے باطل پہ ہونے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور یہ(نظام) مستقل نہیں ہے، پایدار نہیں ہے، یہ ختم ہوجائے گا۔ غزہ کے واقعے نے مغربی تہذیب اور مغربی ثقافت کو رسوا کرکے رکھ دیا۔

سانحہ غزہ نے دنیا کو دکھایا کہ ان(صہیونیوں)کی تہذیب ایک ایسی تہذیب ہے کہ جس میں بے۔ رحمی کا بول بالا ہے اور ایسا کرنا جائز ہے۔

 

امریکہ، ہمیشہ ظالم کا پشت پناہ!

(غزہ میں ہونے والے مظالم کو)جسیا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ ہسپتال پہ حملہ کرتے ہیں اور ایک رات میں سینکڑوں افراد کو قتل کردیتے ہیں، تین سے چار ماہ کے عرصے میں تیس ہزار افراد کو کہ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں؛ قتل کردیتے ہیں۔ ان(صہیونیوں)کے پیچھے یہ(مغربی حکومتیں)ہیں، صہیونی ریاست کے پیچھے امریکہ ہے۔ صہیونی خود ہی یہ کہتے ہیں، اعتراف کرتے ہیں۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *