رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی معتکفین کو نصیحتیں از رہبر انقلاب

اعتکاف میں بہت محتاط رہیں!

میرا مشورہ یہ ہے کہ ان تین دنوں میں جب آپ مسجد میں موجود ہوں تو اپنے اوپر قابو رکھنے کی پریکٹس کریں۔ جو الفاظ آپ بولتے ہیں، جو کھانا کھاتے ہیں، جن لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں، جو کتابیں پڑھتے ہیں، جو آپ سوچتے ہیں، مستقبل کے لئے جو منصوبے بناتے ہیں، ان تمام چیزوں میں نہایت محتاط رہیں۔

 

مرضی خدا اپنی مرضی پہ فوقیت دیں!

اللہ کی مرضی کو اپنی مرضی پہ فوقیت دیں۔ ھوای نفس کے سامنے ہار نہ مانیں۔ ان تین دنوں میں ان باتوں پر عمل کرنا ان لوگوں کے لئے جو وہاں بیٹھے ہیں اور ہمارے لئے جو یہاں بیٹھ کہ اپنے جوانوں پہ رشک کر رہے ہیں ایک بہترین درس ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ خوش قسمت افراد اپنے اعمال کے ذریعے ہمیں بھی کچھ سکھائیں۔

 

اعتکاف کا اجتماعی برنامہ کیسا ہونا چاہیئے؟

میں اعتکاف کی انتظامیہ سے ایک گذارش کرنا چاہتا ہوں! گرچہ مختلف مقامات پہ ہزاروں افراد کا اجتماع معنویت میں اضافے کا ایک بہترین موقع ہے اور ہم نے سنا ہے کہ مساجد کی انتظامیہ کے بعض افراد ایسے پروگرام بناتے ہیں جن سے لوگ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا مساجد کے ضمنی پروگراموں کو اعتکاف والوں کی خلوت اور اللہ سے راز و نیاز کے ساتھ متصادم نہیں ہونا چاہیئے۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *